پشاور(آن لائن)ملکی سیاسی صورتحال کے باعث اہم ترین شخصیات نے سرکاری مقامات سے اپنے ذاتی سامان کی منتقلی شروع کر دی ، بعض اراکین صوبائی اسمبلی نے ایم پی اے ہاسٹل سے اپنا ذاتی سامان بھی منتقل کرنا شروع کردیا ہے ، پیدا ہونے والے سیاسی صورتحال کے باعث اراکین پارلیمنٹ بھی اپنے رہائش گاہوں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں ، ذرائع
کے مطابق اہم ترین سیاسی شخصیات نے ملکی سیاسی صورتحال کے باعث غیر ملکی وفود سے بھی ملاقاتیں منسوخ کردی ہیں ، اہم ترین شخصیات نے اپنے سیاسی شیڈول میں بھی تبدیلی کر دی ہے ، ذرائع کے مطابق اہم ترین شخصیات نے سرکاری رہائش گاہوں کو خالی کرنا شروع کردیا ہے ، بعض اہم شخصیات نے سرکاری گاڑیوں کی واپسی بھی شروع کردی ہے ، سیاسی طور پر سرگرم عمل اراکین نے بھی خاموشی اختیار کر لی ہے ۔ بیورو کریسی نے بھی خاموشی اختیار کر لی ہے ۔علاوہ ازیں سیکورٹی صورتحال کے باعث پشاور میں امریکی قونصیلیٹ کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے ، شہر میں غیر ملکی شہریوں نے اپنی سرگرمیاں محدود کر دی ہیں ، مختلف ہونے والے تقریبات میں غیر ملکی شہریوں کی آمد بھی روک دی گئی ہیں ، سیکورٹی صورتحال کے باعث ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مزید نفری مختلف مقامات پر تعینات کر دی گئی ہیں ، امن وامان کی صورتحال کے باعث اسلام آباد سے پشاور آنے والے بعض غیر ملکیوں کے دورے بھی سیکورٹی صورتحال کے باعث منسوخ کر دیئے ہیں ، امن وامان کی صورتحال کے باعث پشاور میں غیر ملکی سفارتخانوں سمیت دیگر مقامات پر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہیں ، ریڈ زون میں بھی سیکورٹی سخت کی گئی ہے ، غیر ملکی این جی اوز کے ساتھ کام کرنے والے ملازمین کو بھی اپنی سرگرمیاں محدود رہنے کی ہدایات کی ہے ۔