بدھ‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2026 

ریحام خان نے عمران خان، شاہ محمود اور علی محمد کو بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار قرار دیدیا

datetime 10  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد، لاہور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور علی محمد خان کو بالی وڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار قرار دیا ہے۔ریحام خان نے ٹوئٹر پر گزشتہ شب علی محمد خان

کی قومی اسمبلی میں تقریر کے بعد پیغام جاری کیا اور طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ایک اور بالی وڈکا ابھرتا ہوا اداکار سامنے آرہا ہے۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی اور علی محمد خان بالی وڈ میں ٹاپ کے کردار ملنے کے مستحق ہیں۔اپنی ایک اور ٹوئٹ میں ریحام نے کہا کہ علی محمد خان بہت مزاحیہ ہیں، یہاں تک کہ وہ عمران خان سے بھی زیادہ مزاحیہ ہیں۔دوسری جانب متحدہ اپوزیشن کے نامز د وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہاہے کہ پاکستان زندہ باد، آئین و قانون زندہ باد،پاکستان کا ایک بھیانک دور سے امید کی طرف کا سفر سب کو مبارک ہو۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ساڑھے تین سالوں میں قوم کو بدترین حکمرانی، مہنگائی اور غربت کی چکی میں پیس دیا گیا۔ اس عرصے میں قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی اور رکیک پراپگنڈا کیا گیا۔آئین و قانون کی دھجیاں اڑائیں گئیں آئین شکنی کی گئی اور عام پاکستانیوں کی آنکھوں سے خواب نوچ لئے گئے۔ پہلے بھی پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر ڈالا تھا اب یہ سفر دوبارہ سے شروع کریں گے۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…