اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )متحدہ اپوزیشن کی جانب سے عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ مکمل ہو گئی ہے ۔ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے 174ووٹ ڈالے گئے ہیں ۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق اس حوالے سےن لیگ کی
ترجمان مریم اونگزیب نے کہا بتایا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر عمران خان کیکلاف 174ووٹس پڑے ہیں ۔واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد عمران خان کیخلاف جمع کروائی گئی تھی جو کامیاب ہو گئی ہے ۔دوسری جانب مطابق عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ روانہ ہوگئے ہیں، عمران خان کا ذاتی اسٹاف بھی وزیر اعظم ہاؤس سے روانہ ہوگیا ہے۔ قبل ازیں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے بلائے جانے والے اجلاس سے متعلق اسپیکر نے کہا ہے کہ اجلاس (آج) اتوار تک ملتوی کر دیتے ہیں۔ایاز صادق نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ اجلاس کیسے ایک دن کیلئے ملتوی کر سکتے ہیں، ووٹنگ لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات 3بجے تک اسپیکرسے ملاقات ہوئی کہ اجلاس کیسے چلائیں، اسپیکر نے کہا الیکشن کرا لیتے ہیں۔ایاز صادق نے کہا کہ اسپیکر کو ہم نے کہا کہ جب ہم پہلے کہہ رہے تھے تب کیوں نہیں کرایا، اب صرف عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائے۔