بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

آج ووٹنگ نہیں ہو گی، نہ آئین پاکستان کی پاسداری، نہ سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل

datetime 9  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، آن لائن) نہ آئین پاکستان کی پاسداری، نہ سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل، حکومت کی ووٹنگ کروانے میں ٹال مٹول جاری، اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے لمبی لمبی تقاریر کی جا رہی ہیں، اسی حوالے سے فواد چوہدری کا کہناہے کہ ابھی بہت سے اراکین کی تقاریر باقی ہیں۔ بظاہر یہی لگ رہا ہے کہ آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہو سکتی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ22کروڑ عوام کاملک ہفتے سے حکومت کے بغیر ہے۔ آئین کی خلاف ورزی اور سپریم کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرننے کا انجام برا ہوگا۔ مریم نواز نے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ پر تاخیر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے شخص کو جو اپنے ہوش و حواس میں نہیں ہے پورے ملک کو منجمد کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔ ایسے شخص کو وزیر اعظم یا سابق وزیر اعظم کے طور پر نہیں بلکہ جنونی شخص کے طور پر برتاو کرنا چاہیے جس نے اپنے آپ کو بچانے کے لیے پورے ملک کو یرغمال بنایاہوا ہے۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 اپریل کوخط کا بہانہ بنا کرعدم اعتماد کوخارج کیا، ہم آئین اور پارلیمان کی جنگ لڑرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کو کیوں خط کی بنیاد پر خارج کیا، وزیراعظم کی ریکارڈ کی ویڈیو آئی جس میں اسمبلی تحلیل کی بات کی، آپکے پاس مینڈیٹ نہیں خط کی وجہ سے پارلیمان کا وقت ضائع کریں۔مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ یہ خط اور رولنگ کا مقدمہ سپریم کورٹ میں ہار چکے ہیں، ہمیں قومی سلامتی سے متعلق اجلاس میں شرکت کا کوئی خط نہیں ملا، ہم پہلے روز سے انکی حکومت کوصرف برداشت کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد نے اس آئین، جمہوریت کے لیے گالیاں کھائی ہیں، آپ کہتے ہیں امریکی سازش ہے کس بنیاد پر یہ کہتے ہو، آپ کو چیمبرمیں کہا تھا آپ کے ساتھ کوئی ذاتی جھگڑا نہیں، اگر سپیکر آئین پر عملدرآمد نہیں کرائیں گے تو پھر کیا انارکی، خانہ جنگی کی طرف جانا چاہتے ہیں؟ ٹائم بتا دیں کس وقت آپ نے ووٹنگ کرانی ہے؟ سپیکرصاحب اپنے آپ اورکرسی کومشکوک نہ بنائیں۔ایم ایم اے کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں صرف شہبازشریف کو دعوت آئی تھی، اپوزیشن ممبران کو بلانے والا دعوت نامہ دکھایا جائے،

جناب اسپیکر! ہم آئینی حق مانگ رہے ہیں، آپ خط کا مقدمہ، رولنگ بھی ہار چکے ہیں، اب اور کوئی بہانہ نہیں چلے گا، آپ ہارچکے شکست کوتسلیم کرنا چاہیے۔مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ جب اپوزیشن لیڈرنے پریس کانفرنس میں کہا خط پارلیمان میں پیش کریں، اب آپ کے پاس مینڈیٹ نہیں رہا خط کی وجہ سے پارلیمان کا وقت ضائع کریں، آپ اپنے اتحادی اور اپنے ممبران کا اعتماد کھوچکے ہیں، تسلیم کریں اب عمران خان وزیراعظم نہیں رہا، میری قیادت کودلیل سے شکست نہیں دیتے تو گالی دیتے ہیں، آپ آج بھی بھٹو، بی بی شہید کو گالی دیتے ہیں، ہم آئین، پارلیمان کی جنگ لڑرہے ہیں، نوازشریف، بینظیر کا ساتھ دینے والے آج کہہ رہے ہیں عمران بچائے گا پاکستان۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…