پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اگر میرے اور وزراء کے خلاف کوئی تحقیقات نہ ہوں اور کوئی کیس نہ بنے تو ووٹنگ کروا دیتا ہوں، عمران خان کی اپوزیشن کو آفر

datetime 9  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر میرے اور وزراء کے خلاف کوئی تحقیقات نہ ہوں اور کوئی کیس نہ بنے تو ووٹنگ کروا دیتا ہوں،اس بات کا دعویٰ جیو نیوز کی نشریات میں کیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو آفر کی ہے کہ میرے اور وزراء کے خلاف اگر تحقیقات نہ ہوں اور کوئی کیس نہ بنایا جائے تو عدم اعتماد پر ووٹنگ کروا دیتا ہوں،

معروف صحافی حامد میر نے جیو نیوز کی خصوصی نشریات میں بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے این آر او مانگ لیا ہے، وہ اپوزیشن سے مقدمات نہ بنانے اور عدم گرفتاری کی ضمانت چاہتے ہیں، معروف صحافی کا کہناتھا کہ عمران خان بنی گالہ میں بیٹھے ہیں اور کابینہ کے لوگ ان سے رابطے میں ہیں۔حامد کا کہنا تھا کہ سپیکر کے ساتھ اپوزیشن رہنماؤں کی بات چیت طے ہوئی تھی کہ افطار کے بعد ووٹنگ کرا دیں گے لیکن سپیکر پر وزرا دباؤ ڈال رہے ہیں کہ افطار کے بعد ووٹنگ نہ کرائیں۔معروف صحافی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کوشش یہ کی جارہی ہے اس وقفے میں اپوزیشن کی کچھ اہم شخصیات کے ساتھ بات چیت کی جائے گی اور حکومت کے کچھ وزرا بات چیت کریں گے اوروزراء کو نیا حکم نامہ آیا ہے وہ یہ ہے کہ اپوزیشن کی اہم شخصیات سے گارنٹی لینی ہے کہ اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے اور کل نئی حکومت بنتی ہے تو عمران خان اور کابینہ کے خلاف نیب کے مقدمات نہیں بنائے جائیں گے اور انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا اس کی یقین دہانی دی جائے۔ معروف صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ دوسرے الفاظ میں عمران خان اپوزیشن سے این آر او مانگ رہے ہیں، معروف صحافی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن شخصیت سے بات ہوئی ہے ان کا کہنا ہے کہ ہم ایسے کسی سمجھوتے کیلئے تیار نہیں ہیں، سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کیا جائے۔

سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں جس میں عدم اعتماد پر ووٹنگ 8 بجے کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔جیو نیوز کی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے چیمبر

میں اپوزیشن اورحکومتی رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں طے پایا کہ دونوں فریقین کے تقریروں کے درمیان کوئی عمل دخل نہیں ہوگا اور ماحول خراب نہیں کیا جائے گا۔حامد میر نے کہا کہ شاہ محمود نے جے یو آئی کے مولانا اسعد محمود کو یقین دہانی کرائی ہیکہ تقاریر ہونے دیں جس کے بعد 8 بجے عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…