پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عدم اعتماد پر ووٹنگ کس وقت ہوگی؟ حامد میر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

datetime 9  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں جس میں عدم اعتماد پر ووٹنگ 8 بجے کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔جیو نیوز کی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے چیمبر میں اپوزیشن اور

حکومتی رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں طے پایا کہ دونوں فریقین کے تقریروں کے درمیان کوئی عمل دخل نہیں ہوگا اور ماحول خراب نہیں کیا جائے گا۔حامد میر نے کہا کہ شاہ محمود نے جے یو آئی کے مولانا اسعد محمود کو یقین دہانی کرائی ہےکہ تقاریر ہونے دیں جس کے بعد 8 بجے عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائے گی۔دوسری جانب اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے بلائے جانے والے اجلاس سے متعلق اسپیکر نے کہا ہے کہ اجلاس کل اتوار تک ملتوی کر دیتے ہیں۔ایاز صادق نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ اجلاس کیسے ایک دن کیلئے ملتوی کر سکتے ہیں، ووٹنگ لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات 3بجے تک اسپیکرسے ملاقات ہوئی کہ اجلاس کیسے چلائیں، اسپیکر نے کہا الیکشن کرا لیتے ہیں۔ایاز صادق نے کہا کہ اسپیکر کو ہم نے کہا کہ جب ہم پہلے کہہ رہے تھے تب کیوں نہیں کرایا، اب صرف عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائے۔علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر سے متعلق کہا ہے کہ تاخیر سے پتہ لگ رہا ہیاس وقت کس کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں جو ووٹنگ کا سامنا نہیں کر پا رہی، اجلاس میں تاخیر کر کے یہ سب توہین عدالت کے مرتکب ہوں گے، سزا ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر کو اجلاس چلانے کی اجازت نہیں مل رہی، اسپیکر قومی اسمبلی کا بنی گالہ میں رابطہ نہیں ہو رہا۔احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی پوری دنیا میں اشتہار لگوا رہے ہیں، دنیا دیکھ رہی ہے ایک شخص نے انا کی خاطر پورا سسٹم یرغمال بنایا ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…