بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

” بطور وزیر اعظم عمران خان کی یہ آخری خواہش ہے ” حامد میر کا انکشاف

datetime 9  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کا اہم اجلاس جاری ہے ، اسی حوالے سے سینئر صحافی حامد میر نے کہاہے کہ آج عمران خان کا بطور وزیراعظم آخری دن ہے ، ان کی یہ آخری خواہش ہے کہ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ میں زیادہ سے زیادہ تاخیر کی جائے۔

کم از کم شام تک قومی اسمبلی کا اجلاس چلتا رہے اور شام کے بعد ووٹنگ ہو ، کورٹ نے کہا کہ کم از کم شام تک پورا پراسیس مکمل کرنا ہے ۔نجی ٹی وی جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کا کہناتھا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ اس دوران لاکھوں کی تعداد میں لوگ مارچ کرتے ہوئے قومی اسمبلی کو گھیرے میں لے لیں ، لیکن ہمارا دفتر قومی اسمبلی کے پاس ہے ،لیکن ڈی چوک پر ہے ، یہاں تک پہنچنے میں مجھے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑاہے ، سڑکیں ایک کلومیٹر تک بند کی گئی ہیں اور ابھی تک ویران ہیں، لوگ چند ہزار کی تعداد میں آ بھی جاتے ہیں، نعرے بازی بھی کرتے ہیں ، اس کے باوجود بھی کورٹ کے حکم پر عمل تو کرناہے ۔حامد میر کا مزید کہناتھا کہ اسد قیصر اپنے محبوب لیڈر عمران خان کی آخری خواہش پر عملدرآمد کرنے کی کوشش کررہے ہیں، شہبازشریف کو بھی تھوڑی گریس دکھانی چاہیے ، عمران خان کی خواہش ہے کہ اس پراسیس کو لمبا کیا جائے ۔اگر اسد قیصر آج ووٹنگ نہیں کرواتے تو ان پر توہین عدالت کی کارروائی ہو سکتی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…