منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

ریحام خان بھی قومی اسمبلی پہنچ گئیں

datetime 9  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ عمران خان نے ملک کو اندھیروں میں دھکیلا ،ان کا مستقبل بہت تاریک ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کارروائی دیکھنے کیلئے

پارلیمنٹ ہاؤس پہنچی۔وزیرِ اعظم عمران خان کے مستقبل کے متعلق انہوںنے کہاکہ میں سمجھتی ہوں ان کا مستقبل بہت تاریک ہے اور اس لیے تاریک ہے کہ انھوں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیلا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کسی کی پروا نہیں کی اور جو شخص خود غرض ہوتا ہے، عوام کا خیال نہیں کرتا، وہ پھر کس منہ سے عوام کا دروازہ کھٹکھٹانے جائے گا۔انھوں نے ڈالر کی قیمت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے ساتھ ساتھ عوام کے ساتھ بھی بہت بڑی زیادتی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بہت کم لوگ ہیں جو بات نہیں سمجھے، باقی سب سمجھ گئے ہیں کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی پاسداری ہر شہری پر لازم ہے اور کوئی بھی آئین و قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ریحام خان نے کہا کہ ڈالر 190 پر پہنچ چکا ہے، ان کا لمبی تقریریں کرنے کا جو پلان ہے اور اجلاس کو کچھ دنوں تک بڑھانے کی جو سازش کرنا چاہ رہے ہیں، یہ 200 تک ڈالر پہنچانے کی ضد پوری کرنا چاہ رہے ہیں۔

عمران خان کی سابق اہلیہنے کہاکہ پاکستان میں کچھ ہی لوگ ایسے ہیں جو شاید بات نہ سمجھ رہے ہوں، باقی سب بات سمجھ گئے ہیں کہ ٰئین کی بالا دستی قانون کی پاس سداری ہر شہری پر لازم ہے، کوئی بھی قانون و آئین سے بالاتر نہیں خواہ وہ لاڈلہ ہی کیوں نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…