بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

آج کے اجلاس سے متعلق وزیراعظم کی حکمت عملی کیا ہے؟ حامد میر کا اہم انکشاف

datetime 9  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)نجی ٹی وی جیو نیوز کی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیے جانے کے

بعد اہم شخصیات سے بات ہوئی ہے۔حامد میر نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن قومی اسمبلی نے خود میسج کر کے بتایا کہ آج کے اجلاس کے حوالے سے وزیراعظم نے شاہ محمود قریشی کو 3 گھنٹے تقریر کرنے کی ہدایت کی ہے، ان کے پاس 3 گھنٹے کی تقریر کے نوٹس موجود ہیں۔سینئر تجزیہ کار نے آج کے سیشن کے حوالے سے حکومتی عملی پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ارکان سے کہا ہے کہ اپوزیشن ارکان اگر اجلاس میں بے چین ہوتے ہیں تو انہیں ہونے دیں اور کوشش کریں کہ ایوان میں کوئی ہنگامہ آرائی ہو تاکہ اجلاس کسی طرح ملتوی ہو سکے۔حامد میر کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے شہباز شریف سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ اگر آج قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوتی تو ہمارے سامنے آئین کا آرٹیکل 187 ہے، عدالتی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ کب تک ووٹنگ سے بھاگو گے؟۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کیے جانے کے بعد مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹ میں کہا کہ کب تک ووٹنگ سے بھاگو گے؟۔ انہوںنے کہاکہ ووٹنگ کے بغیر اجلاس کا التو غیر آئینی اور توہینِ عدالت ہے،ووٹنگ کرنا ہو گی، عمرانی آمریت نہیں مانتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…