جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے سے ہمارے 74 سالوں کے زخموں پر مرہم لگا دیا ہے، ریحام خان

datetime 9  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ناصرف مٹھائی کھائی بلکہ بھنگڑا بھی ڈالا۔ریحام خان نے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ جشن مناتی نظر آئیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریحام خان اپنی فیملی کے ہمراہ مٹھائی کھا رہی ہیں

اور وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اس قدر خوش ہیں کہ مٹھائی کھاتے کھاتے خود کو بھنگڑا کرنے سے بھی نہ روک سکیں۔ریحام خان نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ہمیشہ صحیح کی جیت ہوتی ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی کو بحال کردیا ہے اور حکم دیا ہے کہ اسپیکر فوری طور پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں، قومی اسمبلی کا اجلاس ہرصورت 9 اپریل صبح ساڑھے دس بجے سے پہلے بلایا جائے۔وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور سینئر صحافی ریحام خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے سے ہمارے 74 سالوں کے زخموں پر مرہم لگا دیا ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے پرریحام خان نے ملک و قوم کے نام اپنا خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں اپنی قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کیونکہ ہماری اعلیٰ عدلیہ نے ایسا فیصلہ دیا ہے جوتاریخی ہے، آج ہم پاکستان میں سر اْٹھا کر چل سکتے ہیں اور کہہ سکتے ہیں کہ ہماری اعلیٰ عدلیہ انصاف کرتی ہے، ہم بات کرسکتے ہیں کہ ہمارے ملک میں جمہوریت کی جیت ہوئی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے کسی کی ہار نہیں ہوئی بلکہ وہ جمہوریت، پارلیمان اور آپ کے ووٹ کی جیت ہے۔ویڈیو پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ اس فیصلے سے ہمارا یکجہتی، اتحاد اور اتفاق واضح ہے اور اب ہمیں اسی اتحاد اور اتفاق کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔

ریحام خان نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ناصرف اْس شخص اور اْن عناصر کی شکست ہوئی ہے جو خود کو آئین سے بالاتر سمجھتے تھے بلکہ اس فیصلے نے آئین کی بالادستی کو محفوظ کیا ہے۔اْنہوں نے کہا کہ اب اللّہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ گزشتہ چار برسوں میں قوم کا جو بھی نقصان ہوا ہے، ہم سب ملکر اْسے ٹھیک کرسکیں اور اپنے ملک کو سنوار سکیں۔آخر میں اْنہوں نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…