اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھارتی شاعر کی غزل شیئر کردی۔سپریم کور ٹ آف پاکستان کی جانب سے فواد چوہدری نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھارتی شاعر منظر بھوپالی کی ایک غزل شیئر کی ہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے لیے گئے ازخود نوٹس کا فیصلہ سنایا گیا۔ فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے تحلیل کی گئی اسمبلی کو بحال کردیا۔ جو کچھ اس طرح سے ہے ،طاقتیں تمہاری ہیں اور خدا ہمارا ہے،عکس پر نہ اِتراؤ، آئینہ ہمارا ہے آپکی غلامی کا، بوجھ ہم نہ ڈھوئیں گے،آبرو سے مرنے کا، فیصلہ ہمارا ہے،عمر بھر تو کوئی بھی، جنگ لڑ نہیں سکتا،تم بھی ٹوٹ جاؤ گے،تجربہ ہمارا ہے،غیرتِ جہاد اپنی زخم کھا کے جاگے گی،پہلا وار تم کر لو،دوسرا ہمارا ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں