منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ارشاد بھٹی، عمران خان اور ملیحہ ہاشمی سمیت بے شمار اینکرز کو چینلز سے نکالے جانے کی خبریں

datetime 8  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ارشاد بھٹی، عمران خان اور ملیحہ ہاشمی سمیت بے شمار اینکرز کو چینلز سے نکالے جانے کی خبریں سامنے آئی ہیں، معروف صحافی ارشاد بھٹی جو جیو نیوز سے منسلک ہیں ان کا کہنا تھا کہ انہیں جیو نیوز سے نہیں نکالا گیا بلکہ وہ جیو کا حصہ ہیں۔ شیریں مزاری کی ٹویٹ پر سینئر صحافی نے کہا کہ

شیریں صاحبہ میں جیو نیوز میں ہی ہوں، کسی نے مجھے نہیں نکالا بلکہ میں تین دن کی چھٹی پر ہوں، انشاء اللہ سوموار کو جیو نیوز کی سکرین پر نظر آؤ ں گا۔ انہوں نے شیریں مزاری کا شکریہ ادا کیا کہا کہ مجھے پتہ ہے آپ نرم دل ہیں تبھی تو نواز شریف کو بیرون ملک بھجواتے ہوئے رو پڑیں تھیں، ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ شکر کریں آپ کا پیکا آرڈیننس نہیں رہا ورنہ اس فیک نیوز پر؟۔ ارشاد بھٹی کے جیو نیوز سے نکالے جانے کی خبروں پر معروف صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ میں ان افواہوں کی تردید کرتا ہوں ارشاد بھٹی اب بھی جیو کا حصہ ہیں، دوسری جانب نجی ٹی وی چینل پبلک نیوز نے خاتون اینکر ملیحہ ہاشمی کو آف ائیر کر دیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملیحہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ چونکہ میں نے عمران خان پر حملہ کرنے اور قوم کے مجرموں کا دفاع کرنے سے انکار کیا اس لئے پبلک نیوز نے مجھے آف ائیر کر دیا، انہوں نے شعر لکھا کہ کسی سے بدکامی نہ کی، نہ کریں گے۔ چڑھتے سورج کی سلامی نہ کی، نہ کریں گے۔ یہ دھرتی اپنی ماں ہے، اس سے کیا حساب؟۔ کسی غیر کی غلامی نہ کی نہ کریں گے۔ ایسی لاکھ نوکریاں وطن پر قربان۔ دوسری جانب سماء نیوز کی جانب سے اینکر عمران خان کو نکالے جانے کی اطلاعات ہیں، مزید ایسی اطلاعات ہیں کہ مختلف چینلز سے بے شمار اینکرز کو نکالا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…