بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

نہیں چاہتا میرا بیٹا عبداللہ کرکٹر بنے، سرفراز احمد نے وجہ بتا دی

datetime 8  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا عبداللہ کرکٹر بنے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ میرے بیٹے عبداللہ کی کرکٹ میں دلچسپی ہے تاہم میں نہیں چاہتا کہ وہ کرکٹر بنے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے کے مستقبل کی فکر ہے

اور یہ نہیں چاہوں گا کہ وہ اس ذہنی دباؤ اور تناؤ سے گزرے جس سے ایک کرکٹر اپنے کیریئر میں گزرتا ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ ایک کرکٹر ہونے کے ناطے میں نے بہت سی چیزیں برداشت کیں جن کا میں عبداللہ کو سامنا نہیں کروانا چاہتا۔انہوں نے کہا کہ ایک کرکٹر کے طور میں چاہوں گا کہ میرے بھائی یا بیٹے کو فوری طور پر منتخب کیا جائے اگر ایسا نہ ہو تو پھر تکلیف پہنچتی ہے۔واضح رہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد نے نومبر 2007 میں جے پور میں بھارت کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا لیکن وہ 2014 تک ٹیم میں مستقل جگہ نہیں بناسکے تھے۔سرفراز احمد کی کپتانی میں قومی ٹیم نے 2017 میں بھارت کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کا فائنل جیتا تھا۔سرفراز احمد کو 2019 میں کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا، انہیں حال ہی میں ا?سٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی ٹیم سے بھی ڈراپ کردیا گیا تھا اور ان کی جگہ محمد حارث کو شامل کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…