منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

چین کا امر یکہ کو تا ئیوان بارے پرعزم جواب دینے کا اعلان

datetime 8  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ امریکہ تائیوان کے معاملے پرون چائنا کی سرخ لکیر کو کھلم کھلا توڑ رہا ہے، امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر، اگر وہ جان بوجھ کر تائیوان کا دورہ کرتی ہیں، تو یہ چین کی خودمختاری کے لیے بدنیتی پر مبنی اشتعال انگیزی اور چین کے اندرونی معاملات میں شدید مداخلت ہوگی۔ جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ان خیا لات کا اظہار

وانگ ای نے فرانسیسی صدر کے خارجہ امور کے مشیر بونا کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کیا۔ دونوں فریقین نے یوکرین کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔اس مو قع پر وانگ اے نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے صدر میکرون اور مختلف ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ متعدد فون کالز کیں اور یوکرین کے معاملے پر چین کے اصولی موقف کو جامع انداز میں بیان کیا۔ ہم جلد از جلد جنگ بندی اور امن کی بحالی کے بھی منتظر ہیں، اور اپنے طریقے سے اس مقصد کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، ہم سمجھتے ہیں کہ تمام فریقین کو امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ماحول اور حالات پیدا کرنے چاہئیں، نہ کہ شعلوں کو بھڑکانے کے۔اس موقع پر وانگ ای نے میڈیا رپورٹس پر امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے متوقع دورے پر چین کا پختہ موقف بیان کیا۔وانگ ای نے نشاندہی کی کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال مزید غیر مستحکم ہوتی جا رہی ہے۔ امریکہ یوکرین کے معاملے پر کسی ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیتا ہے، لیکن امریکہ تائیوان کے معاملے پرون چائنا کی سرخ لکیر کو کھلم کھلا توڑ رہا ہے، یہ ایک صریحاً دوہرا معیار ہے۔ ایک ملک کے سیاسی رہنما ہونے کے ناطے، امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر، اگر وہ جان بوجھ کر تائیوان کا دورہ کرتی ہیں، تو یہ چین کی خودمختاری کے لیے بدنیتی پر مبنی اشتعال انگیزی اور چین کے اندرونی معاملات میں شدید مداخلت ہوگی، اور بیرونی دنیا کو ایک انتہائی خطرناک سیاسی سگنل جائے گا۔ اگر امریکہ اپنے راستے پر گامزن ہوا تو چین پرعزم جواب دے گا اور امریکہ کو تمام نتائج قبول کرنا ہوں گے۔اس موقع پر بونا نے کہا کہ فرانسیسی فریق ہمیشہ ایک آزاد خارجہ پالیسی پر کاربند رہا ہے اور وہ بلاک سیاست کی منطق میں نہیں آئے گا۔ فرانس ہمیشہ امن قائم کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے پرعزم رہا ہے، اور یوکرین کی غیر جانبداری اور سلامتی کی ضمانتوں جیسے اہم مسائل پر روس سمیت تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ فرانس موجودہ صورتحال پر چین کے خیالات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین کے ساتھ امن مذاکرات کو فروغ دینے، جنگ بندی کے حصول اور بحران کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کے لیے تیار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…