منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد جمع، کل اجلاس کی صدارت کون کرے گا؟

datetime 8  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کے بعد ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہےاس وقت قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے خلاف قرارداد عدم اعتماد کے ساتھ ساتھ اسپیکر

اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف بھی عدم اعتماد کی قراردادیں جمع ہیں۔نجی ٹی جیو کے مطابق قومی اسمبلی رولز کے مطابق اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر اس اجلاس کی صدارت نہیں کرے گا جس میں ان کو ہٹانے کی قرارداد عدم اعتماد زیر غور ہو۔قومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں پینل آف چیئر میں امجد علی خان، منزہ حسن، عمران خٹک، ایاز صادق، سید غلام مصطفیٰ شاہ اور انجینیر صابر حسین قائم خانی شامل ہیں۔تاہم اسمبلی رولز کے مطابق اسپیکر اسد قیصر اورڈپٹی اسپیکر قاسم سوری وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ کے دن اجلاس کی صدارت کر سکتے ہیں۔گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی بحال کر دی تھی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کل قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…