منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

آئی جی پنجاب راؤ سردار نے سیاسی مداخلت سے انکار کردیا

datetime 8  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی) حکومت پنجاب نے ایک بار پھر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب کو تبدیل کرنےکی تیاری شروع کردی۔نجی ٹی وی جیو کے ذرائع آئی جی آفس کے مطابق نئےآئی جی پنجاب کیلئے 3 نام وفاق کو بھجوا دیےگئے ہیں، نئےآئی جی کیلئےانعام غنی،

عامر ذوالفقار اور فیاض دیو کےنام شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ آئی جی راؤ سردار نے سیاسی مداخلت سے انکار کردیا تھا۔ذرائع آئی جی آفس کے مطابق تینوں کے ناموں کا پینل آج وفاق کو بھجوا دیا گیا ہے۔ پنجاب کے موجودہ آئی جی راؤ سردار کو 7 ستمبر کو تعینات کیا گیا تھا۔آئی جی کی تبدیلی ہوئی تو پنجاب میں پونے 4سال میں 8 واں آئی جی تبدیل ہوگا۔علاوہ ازیں چیف سیکرٹری پنجاب کی تبدیلی کیلئے بھی 3نام وفاق کوبھجوا دیےگئے ہیں، یوسف نسیم کھوکھر، طاہر خورشید اور عبداللہ سنبل کے نام شامل ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب وفاق سے اپنے من پسند چیف سیکرٹری اور آئی جی کی تعیناتی کا کہا ہے۔اپنے بیان میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے پی ٹی آئی منحرف اراکین کی غیرقانونی گرفتاری سے انکار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب تک منحرف اراکین کو غائب کرنے کے غیر قانونی اقدام سے انکار کیا گیا۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ غیر قانونی احکامات نہ ماننے پر حکومت پنجاب نے وفاق سے چیف سیکریٹری اور آئی جی کو ہٹانے کا کہا ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب نے وفاق سے اپنی پسند کے چیف سیکریٹری اور آئی جی تعیناتی کا کہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…