اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف اینکر پرسن عمران ریاض خان کو نجی ٹی وی چینل سماء سے آف ائیر کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی نیوز ٹی سماء نے معروف اینکر پرس عمران ریاض خان کو آف ائیر کردیا ہے تاہم آف ائیر کرنے کے حوالے سے نجی ٹی وی نے کوئی وجہ نہیں بتائی ہے ۔اس حوالے سے سینئر صحافی عدیل راجہ نے ایک ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سماء نیوز چینل نے اینکر عمران ریاض کو آف ائیر کرنے کا فیصلہ کیا جلد ہی انہیں آگاہ کر دیا جائے گا وہ اب سماء کی اسکرین پر نظر نہیں آئیں گے ۔
Samaa Tv decides to off air their anchor @ImranRiazKhan .. the decision to be communicated to the anchor soon! He wont be appearing on screen!
— Adeel Raja (@adeelraja) April 8, 2022