اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ عمران خان ڈرامائی انداز میں استعفوں کا اعلان کریں گے وہ کسی صورت اپنی شکست تسلیم کریں گے ۔ نجی ٹی وی جیو کے پروگرام میں سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ عمران خان کوشش کریں گے کہ ڈرامائی انداز میں ایسے حالات پیدا کیے جائیں جس سے بحران پیدا ہو اور اپوزیشن کے حکومت سنبھالتے ہی پہلے دن بحران کی کیفیت چھا جائے اور دبائو کے باعث بننے والی حکومت الیکشن کروانے کا اعلان کر دے ۔