اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی کامران یوسف نے دعویٰ کیا ہے کہ کل وزیراعظم کچھ ایسا کرنے جارہے ہیں کہ جس پر فوج کو مداخلت پر مجبور کیا جا سکے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کامران یوسف نے اپنے ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اطلاعات یہی ہیں عمران خان نہ آسانی سے اقتدار چھوڑیں گے نہ تحریک عدم اعتماد کے عمل کو مکمل ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے رہنماؤں کو گرفتار کرنے کے بارے میں بھی سوچا جا رہا ہے۔ معروف صحافی کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب حالات کو اتنا خراب کرنا چاہتے ہیں کہ فوج کو براہ راست مداخلت کرنی پڑے!
اطلاعات یہی ہیں عمران خان نہ آسانی سے اقتدار چھوڑیں گے نہ تحریک عدم اعتماد کے عمل کو مکمل ہونے دیں گے، اپوزیشن کے رہنماؤں کو گرفتار کرنے کے بارے میں بھی سوچا جا رہا ہے، خان صاحب حالات کو اتنا خراب کرنا چاہتے ہیں کہ فوج کو براہ راست مداخلت کرنی پڑے!
— Kamran Yousaf (@Kamran_Yousaf) April 8, 2022