اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے اپوزیشن کا بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا۔نجی ٹی وی کےذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 98 اراکین قومی اسمبلی نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے
قومی اسمبلی سے استعفے نہ دینے کی تجویز دے دی اور کہا کہ ہمیں اسمبلی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خا ن نے کہا ہے کہ ہم کہیں نہیں جارہے آپ دیکھتے جائیں ہوتا کیا ہے استعفے دینے کا مطلب سازش کو کامیاب بنانے کے مترادف ہوگا ۔ وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس کا اجلاس منعقد ہوا ۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم عمران خان کے فیصلو ں پر مکمل اعتمادکا اظہار کیا ۔ اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے سخت ترین اپوزیشن کرنے کی تجاویز دینے پر عمران خان نے ٹوکتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کیوں ہم کہیں نہیں جارہے آپ دیکھتے جائیں ہوتا کیا ہے استعفے دینے کا مطلب سازش کو کامیاب بنانے کے مترادف ہوگا کسی صورت حکومت گرانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دوں گا تمام اراکین اپنے حلقوں میں جائیں اپنے لوگوں کو ا سازش سے آگاہ کریں ۔ اجلاس میں وزیراعظم نے موجودہ صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا جس پر پارلیمانی پارٹی نے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آپ جو حکم کریں گے ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم سے موجودہ صورتحال میں مختلف آپشنز پر بھی سوالات کئے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ سے کہا کہ میری بات سن لیں شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا یہ سارے ملکر بھی ہمیں نہیں روک سکتے، قوم ہمارے ساتھ ہے، ۔