اسلام آباد (آن لائن) کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔و زیراعظم کو بتا دیا گیا کہ خط پبلک کرنا سیکرٹ ایکٹ کے خلاف ورزی ہے ۔ اجلاس میں وزیراعظم کو فارن سیکرٹری اور وزارت پارلیمانی امور کی طرف سے بریفنگ دی گئی ۔ ،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ خط پبلک کرنا سیکرٹ ایکٹ کے خلاف ورزی ہے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ خط جس شکل میں ہے اس شکل میں پبلک نہیں کیا جاسکتا۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں خط پارلیمنٹ کے ان کیمرا اجلاس میں دکھانے کی تجویز دی گئی ہے ۔ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کے گزشتہ روزسپریم کورٹ میں بیان کی مذمت کی گئی ۔ اتفاق کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنرکا کہنا کہ3 ماہ میں الیکشن نہیں کراسکتے آئین کیخلاف ورزی ہے۔ وفاقی وزیرعلی زیدی نے وزیراعظم کو کمیشن بنانے کا مشورہ دیا ہے ،۔ وفاقی کابینہ اجلاس خط کو پبلک کرنے کے حوالے سے بلایا گیا تھا تا ہم خط پبلک کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔