منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم، ڈپٹی اسپیکر ودیگر کیخلاف غداری کی درخواست دائر کر دی گئی

datetime 8  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری نے وزیراعظم، امریکی سفارتخانے، ڈپٹی اسپیکر ، وفاقی وزرا کیخلاف غداری کی کارروائی کیلیے درخواست دائر کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں مولوی اقبال حیدر ایڈووکیٹ نے وزیراعظم عمران خان

، امریکی سفارتخانے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، وفاقی وزرا فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی کیخلاف غداری کی کارروائی کیلیے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم نے امریکی سازش کے خلاف الزام لگایا تھا، جواب دہندہ نمبر 1 اور 4 جواب دہندہ، نمبر 5 کے دفتر سے دھمکی آمیز خط کی انکوائری، تفتیش اور تصدیق کرنے کے پابند تھے، اسے بین الاقوامی عدالت انصاف میں چیلنج کرنے کی ضرورت تھی لیکن جواب دہندگان ایسا کرنے میں ناکام رہے۔درخواست گزار کے مطابق آئین پاکستان کے آرٹیکل 2A، 4 کی خلاف ورزی کی گئی ہے، جواب دہندہ نمبر 6 سے 10 نے پاکستان کی یکجہتی، سالمیت، خودمختاری اور سلامتی کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا، امریکا کے ساتھ غیر ملکی تعلقات کو ختم کر کے پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچایا گیا۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس شکایت پر وزارت داخلہ وزیر اعظم عمران خان، یو ایس سفارتخانہ، فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی اور قاسم سوری کے خلاف انکوائری شروع کرے، قانون کے مطابق اور شکایت ہائی ٹریزن ایکٹ وغیرہ کے تحت دائرہ اختیار رکھنے والی ٹرائل کورٹ کو بھیجی جائے اور جواب دہندگان نمبر 6 سے 10 کے خلاف سنگین غداری ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…