پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان مخالف مناظر دکھانے پر کویت نے بھارتی فلم پر پابندی عائد کردی

datetime 8  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی (این این آئی)خلیجی ملک کویت نے بھارتی کی آنے ایکشن ہارر فلم میں پاکستان اور مسلم مخالف مناظر دکھانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی نمائش پر ملک میں پابندی عائد کردی۔بھارتی اخبار انڈین ایکسپرییس کے مطابق کویت نے تھلپتھی وجے چندر شیکھر المعروف وجے کی آنے والی میگا بجٹ ایکشن تامل فلم بیسٹ پر پابندی عائد کردی۔

رپورٹ میں فلمی تجزیہ نگار کی ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تامل فلم پر کویت کی وزارت اطلاعات نے پاکستان اور مسلم مخالف مناظر دکھانے پر پابندی عائد کی۔فلم کو رواں ماہ 13 اپریل کو بھارت سمیت خلیجی ممالک اور دنیا کے دیگر ممالک میں ریلیز کیا جانا تھا۔فلم میں مسلمانوں کو دہشت گردوں کے طور پر دکھایا گیا ہے اور بعض دہشت گردوں کا تعلق مبینہ طور پر پاکستان سے بھی دکھایا گیا ،تامل فلموں میں مسلسل مسلمانوں کو منفی اور دہشت گرد کرداروں میں دکھائے جانے پر جہاں کویت نے بیسٹ فلم پر پابندی عائد کردی، وہیں تامل ناڈو مسلمان سیاسی جماعت نے بھی فلم پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی ویب سائٹ دی کئنٹ کے مطابق تامل ناڈو مسلم لیگ پارٹی کے رہنما نے وجے کی فلم میں مسلمانوں کو دہشت گرد دکھانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریاست بھر میں اس کی نمائش پر پابندی کا مطالبہ کیا۔سیاسی رہنما کے مطابق تامل فلموں میں کافی عرصے سے مسلمانوں کو انتہاپسند اور دہشت گرد کرداروں میں دکھایا جا ر ہا ہے ، فلموں میں مسلمانوں کی ذات اور ان کے مشہور ناموں کو بھی نشانہ بناکر شامل کیا جاتا ہے۔مصطفی کے مطابق تامل فلموں میں تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ مسلمان شدت پسند ہوتے ہیں، جس وجہ سے تامل ناڈو سمیت ملک بھر کے مسلمان خوف اور پریشانی کا شکار ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلم مخالف منظر ہونے کی وجہ سے وجے کی فلم بیسٹ کی نمائش پر پابندی لگائی جائے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…