پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

غداروں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے، الیکشن ہو کر رہے گا، فیصل واوڈا کا چیلنج

datetime 7  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اب دیکھو پھر کپتان کیا کریگا۔اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ کچھ بھی ہو جائے پاکستان کا سودا نہیں ہونے دیں گے، غداروں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن ہو کر رہے گا! انشااللہ اب دیکھو پھر کپتان کیا کرے گا

۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ضروری اصلاحات کے بعد صاف شفاف انتخابات کرائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں کی خبریں پہلے بھی چل رہی تھیں، ان کے استعفوں سے تحریک عدم اعتماد متاثر نہیں ہو گی، شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے پاس ایوان میں 178 ارکان موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے ایسا فیصلہ دیا ہے جس نے ماضی کے تمام نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے۔ ایک انٹرویومیں انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ تاریخ میں ہمیشہ نہ صرف یاد رکھا جائے گا بلکہ ایک نئی عدالتی تاریخ رقم کی گئی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ وہ عدالت عظمیٰ کے نہایت شکر گزار ہیں کیونکہ انھوں نے غیر آئینی ہتھکنڈوں کے خاتمے کا فیصلہ کیا ہے۔جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ حکومت میں آنے کے بعد وہ جلدی الیکشن کروانا چاہیں گے یا اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی؟اس پر شہباز شریف نے کہا کہ میں نے اپنی پارٹی کی پوزیشن بہت واضح رکھی ہے کہ ہم اس حق میں ہیں کہ ضروری اصلاحات کے بعد کوشش کرنی چاہیے کہ آزاد اور منصفانہ انتخابات کروائیں۔انھوں نے کہا کہ پیشگی شرط انتخابی اصلاحات ہیں،یہ مراحل طے کرنے کے بعد فوری طور پر اس کی طرف رجوع کریں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے پر کہا ہے کہ

پاکستان کو مبارک ہو آئین و قانون کی فتح ہو گئی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ تاریخی دن ہے، آئین کی سر بلندی کا دن ہے، آئین کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو شکست فاش ہو گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے ہر جمہوریت پسند اور آئین کی بالادستی کا خواب دیکھنے والوں کے دل جیت لیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جیسے قومی اسمبلی بحال ہوئی ویسے ہی پنجاب اسمبلی میں بھی آئین کے ساتھ کھیلنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔وفاقی وزیر قانون فواد چوہدری نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو بدقسمت فیصلہ قرار دے دیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…