منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

امریکی تلوے چاٹنے والا نیازی اپنی ناقص کارکردگی پر پردہ ڈالنے کیلئے ڈرامہ بازی کررہاہے، حافظ حمداللہ

datetime 6  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ نیشنل سیکورٹی کمیٹی غیر ملکی سازش کے عمرانی دعوے کی تصدیق کی وضاحت کر ے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کیاعسکری اداروں کے سربراہان نے واقعی نیازی سرکار کی جھوٹ پر یقین کیا ہے۔

سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی کہانی پر خاموشی دال میں کچھ کالا کے مصداق ہے۔ انہو ں نے کہا اداروں کی خاموشی سے شکوک وشبہات جنم لیے رہی ہے اسی لئے وضاحت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا ملک کے عسکری اداروں کے سربراہان واضح موقف اپناکر بے یقینی صورتحال کا خاتمہ کریں ۔ انہوں نے کہا اپوزیشن قیادت نے امریکہ کے اشارے پرعمران نیازی کی حکومت گرانے کی کوئی سازش نہیں کی۔ غدار اور وفادار کی سرٹیفیکیٹ بانٹنے کا سلسلہ ترک کیاجائے ۔ انہوں نے کہا امریکی تلوے چاٹنے والا نیازی اپنی ناقص کارکردگی پر پردہ ڈالنے کیلئے ڈرامہ بازی کررہاہے۔ انہوں نے کہا عمران نیازی اپنی ذاتی تسکین اور سیاست چمکانے کیلئے کمیٹی کمیٹی کھیل کھیل رہاہے۔ انہوں نے کہا پی ڈی ایم قیادت کا مانناہے کہ ملک کو نظریہ ضرورت کی نہیں نظریہ جمھوریت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا ماضی میں جو فیصلے نظریہ ضرورت کے تحت ہوئے وہ عدالتی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔ کیاسلامتی کمیٹی اجلاس میں یہ ثابت ہوا کہ امریکہ نے اس میں پیسہ استعمال کیا پی ڈی ایم اورمتحدہ اپوزیشن کی قیادت وضاحت کے منتظر ہے۔

موضوعات:



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…