پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

فرح خان اور خاتون اول پر لگائے جانیوالے الزامات پر عثمان بزدار کا ردعمل سامنے آگیا

datetime 6  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، آئی این پی)سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے خاتون اول بشریٰ بی بی اور ان کی قریبی ساتھی فرح خان پر تحریک انصاف کے منحرف رہنما عبد العلیم خان کے الزامات پر ردعمل دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ خاتون اول اور فرح خان کے بارے میں بے بنیاد الزامات کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ علیم خان، چوہدری سرور اور دیگر اپوزیشن ارکان کے من گھڑت الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں اور بلا ثبوت الزام تراشی کی مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں تقرر و تبادلے میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہوتے ہیں۔دوسری جانب عبوری وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں شعبہ صحت کے 3 نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سروسز اسپتال کے نئے ایمرجنسی ٹاور و ٹراما سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔اس حوالے سے انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سروسز اسپتال کے نئے ایمرجنسی ٹاور وٹراما سینٹر کی تعمیر پر تقریباً 5ارب روپے لاگت آئے گی جبکہ لاہور میں نئے ایمرجنسی بلاک اور ٹراما سینٹر بننے سے 800بستروں کا اضافہ ہوگا۔عثمان بزدار نے کہا کہ ٹراما سینٹرز اور نئے ایمرجنسی بلاک میں اسٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولتیں فراہم کریں گے جبکہ یہ منصوبے لاہور کی بڑھتی ہوئی آباد ی کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیئے گئے ہیں۔

اس موقع پر عبوری وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حضرت حمید الدین حاکم سرجیکل کمپلیکس شیخ زید میڈیکل کالج اور اسپتال کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا ہے جبکہ یہ منصوبہ 7.6ایکڑ اراضی پر تعمیر ہوگا۔دوسری جانب عبوری وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ظاہر پیر، رحیم یار خان میں حب اینڈ اسپوک ماڈل کے تحت پائلٹ پراجیکٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھا ہے، اس منصوبے کے تحت ظاہر پیر، رحیم یار خان میں میڈیکل سینٹر بنے گا۔

عثمان بزدار نے ان تینوں منصوبوں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ شعبہ ہیلتھ کی بہتری کیلئے ہماری حکومت نے تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ قومی صحت کارڈ پنجاب کے ہر خاندان کو مل چکا ہے، 400 ارب روپے کا یہ منصوبہ اپنی مثال آپ ہے۔عبوری وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سیاسی و انتظامی ٹیم کو شعبہ صحت کی بہتری کیلئے اقدامات پر شاباش دیتا ہوں۔

واضح رہے کہ چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہاؤسنگ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، چیف ایگزیکٹو آفیسرانفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سی ای او انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب نے نئے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…