ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی شادی کی خبریں آج کل بھارتی میڈیا پر بہت زیادہ گردش کررہی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ عالیہ اور رنبیر کی شادی کی تقریبات 13 سے 17 اپریل کے درمیان منعقد کی جائیں گی اور ان تقریبات میں سنگیت اور مہندی کی تقریبات بھی شامل ہیں۔دلہن عالیہ بھٹ کے شادی کے جوڑ ے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ذرائع نے انکشاف کیا کہ’اداکارہ اپنی شادی کی تقریبات میں منیش ملہوترا اور سبیاساچی کے ڈیزائین کیے ہوئے جوڑے پہنیں گی‘۔ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ جوڑی اپریل کے آخر میں فلم انڈسٹری کے تمام دوستوں کیلئے ایک استقبالیہ بھی منعقد کریگی۔