پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ہم سازش میں ملوث ہیں تو آرٹیکل 6 لگادیں،تمام محرکات دیکھنے ہوں گے کہ آئین کو کیسے توڑا گیا، سابق وزیراعظم

datetime 6  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر ہم سازش میں ملوث ہیں تو آرٹیکل 6 لگادیں۔ایک انٹرویومیں مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عسکری قیادت بتادے کیا سازش میں اپوزیشن ملوث ہے،

حکومت کی ملی بھگت سے آئین توڑا گیا ہے ان پر آرٹیکل 6 لگائیں۔انہوں نے کہا کہ بات صرف ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ تک محدود نہیں ہے، سپریم کورٹ کو عسکری قیادت کو بھی بلانا چاہیے، تمام محرکات دیکھنے ہوں گے کہ آئین کو کیسے توڑا گیا۔اینکر نے سوال کیا کہ کیا نواز شریف ڈیل کے تحت بیرون ملک نہیں گے، شاہد خاقان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈیل کو چھوڑیں، آئین توڑنے والوں پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، ماضی کی ڈیلز ہیں تو کمیشن بنادیں سارا سچ سامنے آجائے گا۔شاہد خاقان نے کہا کہ موجودہ حکومت کو دھمکی دی گئی ہے تو انہیں سفیر کو نکالنا چاہیے تھا، ہم معاملے کی تہہ تک جانا چاہتے ہیں، آرٹیکل 6 ہم پر لگے یا عمران خان پر لگے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہم نہیں مانیں گے تو دوسری کوئی چوائس نہیں ہے، آئین توڑا گیا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…