اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب تین مہینے میں الیکشن نہیں جیل جانے کی تیاری کریں ، آپ ملک میں الیکشن نہیں فساد و افراتفری اور انارکی چاہتے ہیں ۔ عمران خان کے بیان پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب آئین توڑنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہوتی
آپ ملک میں الیکشن نہیں فساد و افراتفری اور انارکی چاہتے ہیں آپ تین مہینے میں الیکشن نہیں جیل جانے کی تیاری کریں ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئین صرف اپنی لوٹ مار اور نالائقی و نااہلی کو چھپانے کے لئے توڑا آئین توڑ کر آپ نے اپنی سیاسی قبر کھودی ہے عمران خان نے نیشنل سکیورٹی میٹنگ کا سہارا لے کر آئین پہ حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نے نیشنل سکیورٹی کا فورم استعمال کر کے 197 عوامی نمائندوں کو غدار قرار دیا اگر نیشنل سیکورٹی میٹنگ میں 197 لوگوں کی غداری کے ثبوت عوام کے سامنے پیش کریں ملک آج عمران خان کی انّا اور ضد پہ چل رہا ہے آئین پر نہیں عمران صاحب جیل اب آپ جائیں گے اور وہ بھی آئیں توڑنے کے جرم میں عمران صاحب سہی کہہ رہے ہیں بیرونِ ملک سازش ہوئی لیکن عمران خان نے کی ہے آپ نے بیرونِ ملک سے غیر قانونی فارن فنڈنگ لے کر معیشت تباہ کی بیرونِِ ملک سے غیر قانونی فارن فنڈنگ لے کر ملک کو لوٹا بیرونِ ملک سے غیر قانونی فارن فنڈنگ لے کر ملک کو 52000 ارب کا مقروض کر دیا ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ بیرونِ ملک سے غیر قانونی فنڈنگ لے کر عوام کو بھوکا ، بے روزگار اور غریب کیا بیرونِ ملک سے غیر قانونی فنڈنگ لے کر ملکی معاشی سلامتی کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا بیرونِ ملک سے غیر قانونی فنڈنگ لیآئین کو توڑا اتحادیوں نے اور آپ کے لوگوں نے آپ کو آپ کی کرتوتوں کی وجہ سے چھوڑا ہے غیر آئینی ، آئین شکن اور آئین پہ حملہ کرنے والے کی تقاریر پہ پاپندی لگائی جائے عمران خان کی انا اور تکبر نے بائیس کروڑ عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے