اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر خزانہ اشحاق ڈار نے کہاہے کہ ڈپٹی سپیکر کے تحریک اعتماد رد کرنے کے فورا بعد عمران نیازی نے اپنی حکومت کا تختہ خود ہی کیوں الٹ دیا؟ ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ڈپٹی سپیکر کے تحریک اعتماد رد کرنے کے فورا بعد عمران نیازی نے اپنی حکومت کا تختہ خود ہی کیوں الٹ دیا؟ ۔انہوںنے کہاکہ کیا کوئی ذی شعور شخص یقین کرے گا کہ ایک برسرِ اقتدار حکومت نے اپنی ہی حکومت خود صرف اس لئے گرادی کیونکہ ایک بیرونی طاقت اْن کی حکومت کو گرانے کی سازش کر رہی ہے؟۔