پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

غیر ملکی سفراء سے ملاقات کو غدار نہیں کہا جا سکتا ، طاہر اشرفی کا بیان

datetime 6  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)متحدہ علماء بورڈ کے صدر و پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے واضح کیاہے کہ بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے متحدہ علماء بورڈ اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا، متحدہ علماء بورڈ کی وجہ سے ہی توہین ناموس رسالت ؐ و توہین مذہب کے ناجائز مقدمات کا خاتمہ ہوا ہے، چاہتے ہیں نصاب تعلیم کی بہتری میں بھی اپنا کردار جاری رکھیں

پیغام پاکستان ایک متفقہ ضابطہ اخلاق ہے ، کوشش ہو گی پیغام پاکستان امن کمیٹیوں کی تشکیل کا عمل جلد از جلد مکمل ہو ، متحدہ علماء بورڈ کا صوبہ پنجاب میں بالخصوص اور ملک بھر میں بالعموم اہم کردار ہے، آئندہ تین سال میں کوشش کریں گے کہ مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کو عوامی سطح پر بھرپور فروغ ملے ان خیالات کا اظہار انہوںنے متحدہ علماء بورڈ کے خصوصی تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس دوران متحدہ علماء بورڈ کے نئے ممبران کے اعزازمیں افطار ڈنرکا بھی اہتمام کیاگیاجبکہ اجلاس میںعلامہ افضل حیدری ،مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، ڈاکٹر مولاناراغب حسین نعیمی ،مولانا عبدالوہاب روپڑی، مولانا زبیر فضل الرحیم،مولانا محمد علی نقشبندی،پروفیسرابوبکر صدیق،مولانا محمد یٰسین ظفر،علامہ قاضی نادرعلوی،محترمہ ڈاکٹر شاہدہ پروین،محترمہ نبیرہ عندلیب،محترمہ ڈاکٹرصائمہ فاروق اورمحترمہ سائرہ جعفری نے بھی اپنی سفارشات پیش کیں اجلاس میں چار مختلف نصابی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں اور اس عزم کا اظہارکیاگیاکہ بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے متحدہ علماء بورڈ اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا حافظ طاہرمحمود اشرفی کاکہناتھاکہ ایسا مواد جس سے فتنہ وشر پھیلنے کا خدشہ ہو اسے روکنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے اس حوالے سے ہماری سفارشات بھی ماضی میں بھی تسلیم کیا گیا اور متحدہ علماء بورڈ کے طے کردہ ضابطہ اخلاق ناصرف پنجاب بلکہ دوسرے صوبوں میں بھی نافذکیاگیا انہوںنے کہاکہ ہماری ذمہ داریوں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے بھیجی گئی کتب کا جائزہ لینے کے بعد سفارشات مرتب کرنا ہے تاہم کتب کو یکسر تبدیل کرنا پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی صوابدید پر منحصر ہے اجلاس کے بعد صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی کاکہناتھاکہ آئین پاکستان نے تمام شہریوں کے حقوق کا تعین کر رکھا ہے ،لہذا کسی بھی جماعت ، گروہ یا فرد کو آئین اور قانون سے بالاتر ہو کر کسی کے حقوق غصب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پاکستان میں گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران توہین ناموس رسالت و توہین مذہب کے قانون کے غلط استعمال کا کوئی بھی واقعہ پیش نہیں

آیاماضی میں بھی متحدہ علماء بورڈ نے توہین ناموس رسالت ؐ و توہین مذہب کے ناجائز مقدمات کا خاتمہ کیا آئندہ بھی اس حوالے سے کوششیں جاری رکھی جائیں گی انہوںنے کہاکہ بے بنیاد اوردینی امور میں فتویٰ بازی درست نہیں ہے بدقسمتی سے غداری اور بے بنیاد کفر کے فتوے صرف پاکستان میں ہی ملتے ہیں متحدہ علماء بورڈ اور پاکستان علماء کونسل نے قومی قیادت پر غداری اوربے

بنیاد فتویٰ بازی کی ہمیشہ مذمت کی ہے اور کرتے رہیں گے ہم سمجھتے ہیں کہ فتویٰ اورغداری کا سرٹیفکیٹ اسی وقت مناسب ہوتا ہے جب وہ حقائق اوردلائل کے مطابق ہو انہوںنے کہاکہ پاکستان ایک ذمہ دار آزاداورخودمختار ملک ہے جو امریکہ چین روس اور عرب ممالک سے برابری کی بنیاد پر تعلقات کا فروغ چاہتاہے ۔ انکا کہنا تھا کہ غیر ملکی سفراء سے ملاقات کو غدار نہیں کہا جا سکتا ۔ پاکستان کسی بھی دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتااسی طرح ہم بھی کسی دوسرے ملک کو یہ اجازت نہیں دیں گے

کہ وہ پاکستان کے معاملات میں مداخلت کریں انہوںنے کہاکہ پاکستان کی مذہبی وسیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال میں تحمل وصبر سے کام لینا ہوگااگر کسی غیرملکی سفارتی نمائندہ نے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کیلئے کہاہے تو اسکو سامنے آنا چاہیے انہوںنے کہاکہ عدلیہ ،عسکری قیادت اورسلامتی کے اداروں کو سیاست میں ملوث نہ کیاجائے غیر جانبدارانہ احتساب اورانتخابات ہی پاکستان کے مسائل کا حل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…