جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

اپوزیشن نے آسمان سر پر اٹھا رکھا تھا حکومت ناکام ہوگئی، اب الیکشن سے خوفزدہ کیوں؟ وزیراعظم عمران خان

datetime 3  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ عام انتخابات کے اعلان پر پی ڈی ایم کے ردعمل پر حیران ہیں، جمہوری لوگ تو تائید و حمایت کیلئے ہمیشہ عوام ہی سے رجوع کرتے ہیں۔ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم نے تو آسمان سر پر اٹھا رکھا تھا کہ ہماری حکومت ناکام ہوگئی ہے، ہماری حکومت ناکام ہوگئی ہے تو پھر آپ انتخابات سے خوفزدہ کیوں ہیں؟

عمران خان نے کہا کہ جمہوری لوگ تو تائید و حمایت کیلئے ہمیشہ عوام ہی سے رجوع کرتے ہیں، کیا پی ڈی ایم کیلئے یہ بہتر نہیں کہ انتخابات قبول کریں۔انہوںنے کہاکہ کیا پی ڈی ایم کیلئے یہ بہتر نہیں کہ حکومت گرانیکی غیر ملکی سازش میں آلہ کار بننے اور ضمیروں کی شرمناک منڈیاں سجا کر ہمارا قومی اخلاقی ڈھانچہ تباہ کرنیکے بجائے انتخابات قبول کریں؟۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انھوں نے بیرونی مداخلت سے حکومت گرانے کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ قوم سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہاکہ عوام فیصلہ کرے، بیرونی سازش سے پیسوں کی بوریوں سے ملک کی تقدیر کا فیصلہ نہ کیا جائے، وہ لوگ جو سارے اچکن سلوا کر بیٹھے ہوئے ہیں،انھوں نے لوگوں کو خریدنے کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے یہ سارا پیسہ اب ضائع ہوگا۔انھوں نے کہا کہ جن لوگوں نے یہ پیسہ لیا ہے میں آپ سب کو کہتا ہوں ابھی بھی کوئی ثواب کما لیں، کوئی پناہ گاہ پر لگا دیں اور یتیم خانہ کھول دیں،کوئی غریبوں میں پیسہ تقسیم کر دیںاور میں اپنی قوم کو کہتا ہوں کہ آپ الیکشنز کی تیاری کریں،آپ نے فیصلہ کرنا ہے،کسی باہر کی قوت کسی کرپٹ لوگوں نے فیصلہ نہیں کرنا کہ اس ملک کا مستقبل کیا ہوگا (بلکہ) آپ کو فیصلہ کرنا ہے۔عمران خان نے کہا کہ صدر کو ایڈوائس جانے کے بعد اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی اور پھر آگے جو بھی عمل ہے اگلے انتخابات کا یا عبوری حکومت کا وہ اب شروع ہوجائیگا، اپنی قوم کو مبارک دیتا ہوں اور اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…