بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے فوری بعد آصف زرداری کا حامد میر کو ٹیلیفون، کیا چیز پوچھی ؟ سینئر صحافی نے انکشاف کر دیا

datetime 3  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےسینئر صحافی حامد میر نے کہاہے کہ آصف زرداری اسمبلی ہال سے باہر نکلے تو انہوں نے مجھے فون کیا اور پوچھا کہ کیا عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کر دیا ہے ؟ میں نے جواب دیا جی کر دیاہے ۔

آصف زرداری نے فون کال پر بتایا کہ وکلاءکو کہاہے کہ سپریم کورٹ سے رابطہ قائم کریں، سپیکر نے جو رولنگ دی ہے وہ بھی غیر آئینی ہے ، ہم دونوں اعلانات کو آج ہی سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے وکلاءپٹیشن تیار کریں گے ، کوشش کر رہے ہیں کہ چیف جسٹس سے فوری رابطہ قائم ہو جائے ، ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان میں کوئی آئینی بحران پیداہو ۔آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان کا اعلان بھی غیر آئینی ہے ، اب عمران خان یہ نہیں کرسکتے کہ پاکستان کو غئر آئینی طریقے سے چلائیں ۔دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر اسمبلیاں تحلیل کر دیں۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد کو آئین سے انحراف قرار دیتے ہوئے مسترد قرار دیا گیا۔تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے بعد قوم سے مختصر خطاب میں عمران خان نے سب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز بھیج دی ہے، قوم اگلے الیکشن کی تیاری کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…