جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

پلان تیار کرلیا،اپوزیشن کو اسمبلی میں شکست دے کر دکھاؤں گا، وزیراعظم عمران خان

datetime 2  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ پلان تیار کرلیا اپوزیشن کو اسمبلی میں شکست دے کر دکھاؤں گا۔ ٹی وی پر عوام کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیکھ رہے ہیں سازشیوں کے خلاف کیا کیا قانونی کارروائی ہوسکتی ہے، ہم نے ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے، اسی طرح اتوار کو آپ دیکھیں گے میں ان کا مقابلہ کیسے کرتا ہوں،

میں انہیں اسمبلی میں شکست دے کر دکھاؤں گا، میران بڑا پلان ہے میں کل انشا اللہ جیتوں گا۔وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف تو ہیں ہی غلام، یہ لوگ پیسے کی پوجا کرتے ہیں، شہباز شریف اگر ایسے ہی زندگی گزارنی ہے تو اس سے اچھا مرجائیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاک فوج اور تحریک انصاف نے ملک کو یکجا کیا ہوا ہے، ہماری فوج پر تنقید نہ کی جائے۔سوشل میڈیا سے آئے ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج اور پاکستان تحریک انصاف نے ملک کو یکجا کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہمیں اس فوج کی ضرورت ہے، اس نے بڑی قربانیاں دی ہیں، چاہتا ہوں کہ ہماری فوج پر تنقید نہ کی جائے۔وزیراعظم نے ایک اور سوال پر کہا کہ میرے پاکستانیو! ایک چیز یاد رکھنا، آج اس ملک کو دو ایسی فورسز ہیں جو اس کو اکٹھا کر رہی ہیں، ایک پاکستان کی فوج ہے کیونکہ ہمیں فخر ہے، پاکستان کی فوج ایک مضبوط فوج ہے، پروفیشنل آرمی ہے، وہ ایک ملک کو اکٹھا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن پوری کوشش کرتے رہے ہیں کہ ملک تین حصوں میں ہوجائے، ٹوٹ جائے، ایک مضبوط فوج اس ملک کیلئے بہت ضروری ہے اور دوسرا تحریک انصاف نے ملک کو اکٹھا کیا ہوا ہے کیونکہ واحد قومی جماعت ہے۔انہوں نے کہاکہ ان دونوں فورسز کے خلاف سازش، یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے، تحریک انصاف کو کمزور کرنا چاہتے ہیں کہ

کسی طرح اگر مجھے ہٹائیں اور حکومت اور پارٹی کو کمزور کریں۔انہوں نے کہا کہ دوسرا کسی طرح پاکستانی فوج سے لوگ متنفر ہوں، ہمیں اس فوج کی بہت ضرورت ہے، اس نے ہمارے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں اور روز قربانیاں دی رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں سب سے چاہتا ہوں کہ کسی قسم کی اپنی فوج پر تنقید نہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…