ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، میٹرو بس سروس بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری

datetime 2  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے اتوار کو اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت اسلام آباد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، جلسے جلوسوں اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد رہے گی، جڑواں شہروں کیلئے میٹرو بس سروس بھی بند رہے گی۔

اسلام آباد انتظامیہ نے18 مارچ کو ریڈزون میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔دوسری جانب وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ اتوار کو ہوگی جس کیلئے وفاقی پولیس نے سکیورٹی انتظامات شروع کر دئیے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق ریڈ زون جانے والے راستوں پر کنٹینر لگا دئیے گئے، اس کے علاوہ پولیس کے افسران و جوانوں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، 3 اپریل کو ریڈ زون میں صرف پارلیمینٹرینز کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق ریڈ زون جانے والے راستوں پر 3 لیئرز کنٹینرز نصب کیے جائیں گے جس کامقصد یہ ہے اتوار کو سیاسی جماعتوں کی ریلیوں کو اسلام ا?باد داخل نہیں ہونے دیا جائے، ڈی چوک، نادرا چوک اور دیگر راستوں کو کنٹینر لگا کر سیل کیا جانے لگا،ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 8 ہزار اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے،سکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس کے 3 ہزار اور ایف سی سے ایک ہزار اہلکار مانگ لیے گئے ہیں،اس کے علاوہ سکیورٹی انتظامات میں رینجرز کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی جبکہ ریڈ زون داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کا راستہ استعمال کیا جا سکے گا۔پولیس حکام کے مطابق احتجاج سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوگا، کسی کو بھی ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…