جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کوذوالفقار بھٹو بننے کا شوق ہے ،ریحام خان

datetime 1  اپریل‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ و صحافی ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا سیاسی کیریئر ختم ہو چکا ہے، اب عوام ان سے بری طرح سے تنگ آ چکے ہیں، وہ ایک خود پسند شخصیت ہیں۔

ایک غیر ملکی ٹی وی کو انٹر ویو میں ریحام خان نے کہا کہ عمران خان کے خطاب میں کچھ نیا نہیں تھا، سب پرانا اور گھسی پٹی باتیں دہرائی گئی ہیں، عمران خان بلاوجہ امریکہ کو تنازعہ میں گھسیٹ رہے ہیں جبکہ وہ خود ایک متنازعہ شخصیت ہیں۔ر یحام خان نے کہاکہ عمران خان کوذوالفقار علی بھٹو بننے کا بہت شوق ہے وہ خود کو ایک سیاسی شہید بنانا چاہتے ہیں۔ریحام خان نے کہا کہ جس طرح وہ اپنے کرکٹ کے دور میں مداحوں میں گھرے رہتے تھے ،وہ سیاست میں بھی اس طرح کا ہی مقام چاہتے ہیں، اسی لیے نہ استعفیٰ دے رہے ہیں اور نہ ہی کچھ ڈھنگ کا کر پا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ایک بار سیاست اور وزیر اعظم کی کرسی سے اتر گئے تو انہیں کوئی یاد بھی نہیں کرے گا، پاکستان عمران خان کو ایسے بھول جائے گا جیسے وہ تھا ہی نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…