نواز شریف کے ساتھ وہ رابطے میں تھے جو پاک فوج کے خلاف تھے، وزیراعظم عمران خان

1  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اے آر وائی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں کبھی فوج کے خلاف بات نہیں کروں گا، نواز شریف کے ساتھ وہ رابطے میں تھے جو فوج کے خلاف تھے، نواز شریف نے جتنا ملک کو نقصان پہنچایا اتنا کسی نے نہیں پہنچایا، نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے فوج پر کھل کر تنقید کی،

نواز شریف باہر بھیجنے کے لئے کس نے کہا کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اگر حکومت بچانا چاہتا تھا میں ان کو پہلے دن ہی این آر او دے دیتا، مشرف کے پاس ساری پاور تھی اس نے ان ڈاکوؤں کو معاف کیا ہے اس نے سب سے بڑا ظلم کیا ہے، میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں گورنمنٹ چھوڑو جان چلائی جائے میں کبھی اس کو این آر او نہیں دوں گا، یہ ساری کمپین اور کوششیں این آر او کے لئے ہیں، ان کی کوشش ہے کسی طرح اقتدار میں آئیں، نواز شریف لندن میں بیٹھ کر لوگوں سے مل رہا تھا، حسین حقانی جیسے لوگ نواز شریف سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، نواز شریف اور آصف زرداری نے کرپشن کو قابل قبول بنا دیا، مجھے اگست سے آئیڈیا ہو گیا تھا کہ میرے خلاف سازش ہو رہی ہے، اینٹی فوج لوگ کھل کر تنقید کرتے رہتے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ اقتدار میں آئیں اور ان کی پہلی کوشش ہو گی کہ نیب کو ختم کریں، مشرف کی بڑی غداری مارشل لاء نہیں ان کو این آر او دینا تھا، ان ڈاکوؤں نے ہمیں دنیا میں ذلیل کیا، پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی ہونی چاہیے۔ جب آپ ایک خود دار قوم ہوتے ہیں تو لوگ آپ کا احترام کرتے ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو قائداعظم کے بعد پہلے آدمی تھے جنہوں نے آزاد فارن پالیسی لانے کی بات کی۔ باہر سے لوگوں کو یہاں کے میر جعفروں کی ضرورت ہوتی ہے، میں نے امریکہ میں جا کر کہا کہ میں کبھی آپ کی جنگ میں شرکت نہ کرتا۔ دنیا نے ہمیں ذلیل کیا، اپنے ملک میں ڈرون اٹیکس کی اجازت دی ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…