جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

ریحام خان کا عمران خان کو کپل شرما شو کرنے کا مشورہ

datetime 31  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے انہیں کانگریس رہنما نوجوت سدھو کے ہمراہ کامیڈی شو ‘دی کپل شرما شو’ کی میزبانی کا مشورہ دے دیا۔ریحام خان ان دنوں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور انہوں نے گزشتہ شب ٹوئٹر پر صارف کی دلچسپ ٹوئٹ کی تصویر شیئر کی۔

مذکورہ تصویر اس وقت کی ہے جب عمران خان اور سدھو کی ملاقات گرودوارہ دربار صاحب کرتار پور میں ہوئی۔ تصویر کے کیپشن میں صارف نے نوجوت سنگھ کے خیالات کا اظہار کیا اور مضحکہ خیز انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ میں نے سب انتظام کرلیا ہے، انڈین پریمیئر لیگ میں دونوں بھائی مل کے کمنٹری کریں گے۔ریحام نے ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ میرے خیال میں کپل شرما شو زیادہ بہتر رہے گا۔واضح رہے کہ وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کا ساتھ دینے کا باضابطہ اعلان کردیا۔متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے بظاہر قومی اسمبلی میں اکثریت کھو دی ہے۔وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی میں بحث کا آغاز 31 مارچ سے ہوگا اور کسی بھی وقت اس پر ووٹنگ ہوسکتی ہے۔یاد رہے کہ بھارتی پنجاب میں کانگریس کے سابق صدر نوجوت سنگھ سدھو الیکشن میں شکست کھاگئے تھے، انہیں 6 ہزار ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس میں سدھو نے 32929 اور ان کی حریف نے 39520 ووٹ لیے۔ بعدازاں انہوں نے پارٹی صدارت سے بھی استعفیٰ دیدیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…