منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

اقتدار بچانے کیلئے خط کو بنیاد بنا کر عمران نیازی نے قومی سلامتی کودائو پر لگا دیا ، حافظ حمداللہ

datetime 31  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پرانی باتیں پرانی تقریر،عمران نیازی ابھی تک کنٹینر پرکھڑے لگ رہے تھے ، عمران نیازی کی تقریر جھوٹ،الزامات،پر مبنی آخری تقریر ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان

حافظ حمد اللہ نے کہا نائن الیون کے بعد دہشتگردی کی جنگ میں تم نے مشرف کی حمایت کی تھی۔اس سے پہلے ریفرنڈم میں بھی تم نے مشرف کی حمایت کی۔اس جنگ میں 70 ہزار پاکستانیوں کی شہادت 150 ارب ڈالر کا نقصان اور افغانستان کی تباہی میں تم برابر کے شریک ہو۔حافظ حمد اللہ نے کہا عمران نیازی تم مولانافضل الرحمن کو مولانا کہو یا نہ کہو وہ مولانا ہیں، مولانافضل الرحمن عمران خان آپ کا سیاسی جنازہ اتوار کو پڑھائینگے، ترجمان پی ڈی ایم نے کہا عمران نیازی آپ کے سامنے 2 راستے ہیں۔اتوار کو عدم اعتماد ووٹ کا سامنا کرو یا استعفی دو تیسرا کوئی راستہ نہیں۔ساڑھے تین سال سے آپ کی صورت میں بیرونی قوتوں کا مہرہ ملک پر مسلط رہا۔ نائن الیون کے بعد سب سے پہلے دہشت گردی کی پالیسی پر مخالفت مولانا فضل الرحمن نے کی تھی، ترجمان پی ڈی ایم کا کہناتھا اقتدار بچانے کیلئے خط کو بنیاد بنا کر عمران نیازی نے قومی سلامتی کوداو پر لگا دیا ہے۔ کشمیر کا سودا ، آئی ایم ایف کو اسٹیٹ بنک گروی دینا اور سی پیک معطل کرنا امریکی غلامی نہیں۔یو این سیکورٹی کونسل میں بھارت کوووٹ دینا اور کلبھوشن کو این آر او دینا بیرونی قوتوں کی غلامی نہیں؟

موضوعات:



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…