منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

دھمکی آمیز خط کس ملک سے آیا، وزیراعظم عمران خان نے نام بتا دیا

datetime 31  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے قوم سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس دو راستے ہیں فیصلہ کرنا ہے کون سا راستہ لینا ہے، قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ میری طرح کا آدمی سیاست میں کیوں آیا،وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر خط کا ذکر کیا وزیراعظم نے امریکہ کا نام لے لیا لیکن پھر فوراً ہی کوئی باہر کا ملک کہہ دیا۔ میرے پاس پیسہ تھا سب کچھ تھا، پاکستان بنانے کا مقصد بڑا عظیم مقصد تھا،

جب اسلامی فلاحی ریاست کہتے ہیں تو فوراً یہ ریاست مدینہ کی طرف چلا جاتا ہے، مدینہ کی پہلی فلاحی ریاست بنائی گئی تھی، ایک مسلمان قوم غلام قوم نہیں بن سکتی، جس قوم کا نعرہ تھا لاالہ الا اللہ، یہ انسان کو آزاد کرتا ہے، کسی کی غلامی کرنا شرک ہے۔ میرا 14 سال سیاست میں مذاق اڑایا جاتا رہا، مجھے بار بار لوگ کہتے تھے کہ آپ کو سیاست میں آنے کی کیا ضرورت تھی، یعنی آپ کو کوئی ضرورت ہو تو سیاست میں آئیں کسی نظریے کے لئے سیاست میں نہ آئیں۔ مولانا رومی کہتے ہیں کہ جب اللہ نے آپ کو پر دیے ہیں تو آپ کیوں چیونٹیوں کی طرح رینگ رہے ہیں، اللہ نے ہمیں پر دیے ہیں، مسئلہ ہمارے میں یہ ہے کہ ہمارے میں ایمان کی کمی ہوتی ہے اور ہم دوسرے خداؤں کی پوجا کرتے ہیں پیسے کی پوجا کرتے ہیں، سپر پاورز سے ڈرتے ہیں، انسان اشرف المخلوقات ہے اللہ نے ہمیں فرشتوں سے اوپر پیدا کیا، شیطان عبادت بہت کرتا تھا لیکن غرور میں اللہ کی نافرمانی کی، اسی لئے اللہ نے جنت سے نکال دیا۔ میں سکول میں تھا تو پاکستان کی مثال دی جاتی تھی پاکستان تیزی سے اوپر جا رہا تھا۔ میں نے پاکستان کو نیچے آتے اور ذلیل ہوتے دیکھا ہے۔ اللہ نے ہمیں اشرف المخلوقات بنایا ہے لیکن اس نے کچھ کنڈیشن لگائی ہوئی ہیں، ہم نماز میں ایک دعا مانگتے ہیں کہ اللہ ان کے راستے میں پر چلا جن کو تو نہیں نعمتیں بخشیں، ہم زمین پر چیونٹیوں کی طرح رینگ رہے ہیں،

میں نے ہمیشہ یہ بات کہی کہ نہ میں کسی کے سامنے جھکوں گا اور نہ ہی اپنی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے دوں گا، یہ بیان میں پچیس سال سے دے رہا ہوں اس بیان سے کبھی بھی میں پیچھے نہیں ہٹا۔ میں امریکہ اور وہاں کے سیاستدانوں کو جانتا ہوں، انگلینڈ میں دوسرا گھر تھا۔ جب جنرل مشرف ہمیں امریکہ کی جنگ میں لے کر گئے، ہمیں کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ کی حمایت نہ کی تو وہ غصے میں شاید ہمیں بھی نہ مار دے، میں نے میڈیا پر ہر

جگہ پر یہ کہا کہ ہمیں اس جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہیے، اگر وہاں دہشت گردی ہوئی ہے تو ان کی مدد کرنی چاہیے، ہم پاکستانیوں کو کیوں اس جنگ میں جھونک دیں۔ جتنی قربانیاں پاکستانیوں نے دیں اتنی کسی ملک نے نہیں دیں، قبائلی علاقہ ہمیشہ سے کرائم فری تھا، آپ جانتے نہیں ہماری اس جنگ میں شرکت کرنے سے قبائلیوں پر کیا گزری۔ میں سارے وقت اس کی مخالفت کرتا رہا، میں نے ڈرون اٹیکس کے خلاف دھرنے دیے، ہمیں سات مارچ کو

امریکہ سے یا دوسرے باہر کے ملک سے پیغام آتا ہے، جس طرح کا یہ پیغام آیا ہے، یہ تو ہے وزیراعظم کے خلاف لیکن یہ قوم کے خلاف ہے، ابھی عدم اعتماد آئی نہیں تھی لیکن انہیں پہلے پتہ تھا کہ عدم اعتماد آ رہی ہے، وہ یہ کہتے ہیں کہ ہمیں پاکستان پر بہت غصہ ہے لیکن اگر عمران خان عدم اعتماد میں ہار جاتا ہے تو ہم پاکستان کو معاف کر دیں گے اگر عدم اعتماد فیل ہو جاتی ہے تو پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اگر وزیراعظم عمران خان رہتا ہے تو ہمارے آپ کے ساتھ تعلقات خراب ہو جائیں گے اور مشکلوں کا سامنا بھی کرنا پڑے گا، وزیراعظم نے کہا کہ کیا یہ ہماری حیثیت ہے کہ کوئی باہر کا ملک ہمیں کہے کہ یہ کرو، یہ کہا گیا کہ ہم سے پوچھے بغیر روس کیوں چلے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…