پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کون سا راستہ لینا ہے، پاکستان کے لئے فیصلہ کن وقت ہے، وزیراعظم عمران خان

datetime 31  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے قوم سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس دو راستے ہیں فیصلہ کرنا ہے کون سا راستہ لینا ہے، قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ میری طرح کا آدمی سیاست میں کیوں آیا، میرے پاس پیسہ تھا سب کچھ تھا، پاکستان بنانے کا مقصد بڑا عظیم مقصد تھا، جب اسلامی فلاحی ریاست کہتے ہیں تو فوراً یہ ریاست مدینہ کی طرف چلا جاتا ہے،

مدینہ کی پہلی فلاحی ریاست بنائی گئی تھی، ایک مسلمان قوم غلام قوم نہیں بن سکتی، جس قوم کا نعرہ تھا لاالہ الا اللہ، یہ انسان کو آزاد کرتا ہے، کسی کی غلامی کرنا شرک ہے۔ میرا 14 سال سیاست میں مذاق اڑایا جاتا رہا، مجھے بار بار لوگ کہتے تھے کہ آپ کو سیاست میں آنے کی کیا ضرورت تھی، یعنی آپ کو کوئی ضرورت ہو تو سیاست میں آئیں کسی نظریے کے لئے سیاست میں نہ آئیں۔ مولانا رومی کہتے ہیں کہ جب اللہ نے آپ کو پر دیے ہیں تو آپ کیوں چیونٹیوں کی طرح رینگ رہے ہیں، اللہ نے ہمیں پر دیے ہیں، مسئلہ ہمارے میں یہ ہے کہ ہمارے میں ایمان کی کمی ہوتی ہے اور ہم دوسرے خداؤں کی پوجا کرتے ہیں پیسے کی پوجا کرتے ہیں، سپر پاورز سے ڈرتے ہیں، میں سکول میں تھا تو پاکستان کی مثال دی جاتی تھی پاکستان تیزی سے اوپر جا رہا تھا۔ میں نے پاکستان کو نیچے آتے اور ذلیل ہوتے دیکھا ہے۔ اللہ نے ہمیں اشرف المخلوقات بنایا ہے لیکن اس نے کچھ کنڈیشن لگائی ہوئی ہیں، ہم نماز میں ایک دعا مانگتے ہیں کہ اللہ ان کے راستے میں پر چلا جن کو تو نہیں نعمتیں بخشیں، ہم زمین پر چیونٹیوں کی طرح رینگ رہے ہیں، میں نے ہمیشہ یہ بات کہی کہ نہ میں کسی کے سامنے جھکوں گا اور نہ ہی اپنی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے دوں گا، یہ بیان میں پچیس سال سے دے رہا ہوں اس بیان سے کبھی بھی میں پیچھے نہیں ہٹا۔ میں امریکہ اور وہاں کے سیاستدانوں کو جانتا ہوں، انگلینڈ میں دوسرا گھر تھا۔

جب جنرل مشرف ہمیں امریکہ کی جنگ میں لے کر گئے، ہمیں کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ کی حمایت نہ کی تو وہ غصے میں شاید ہمیں بھی نہ مار دے، میں نے میڈیا پر ہر جگہ پر یہ کہا کہ ہمیں اس جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہیے، اگر وہاں دہشت گردی ہوئی ہے تو ان کی مدد کرنی چاہیے، ہم پاکستانیوں کو کیوں اس جنگ میں جھونک دیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…