ایبٹ آباد (این این آئی )ہزارہ ڈویژن کے 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جہاں کل 21 ہزار 82 پولنگ اسٹیشن پر 26 لاکھ 17 ہزار 719 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کی سیکورٹی کیلئے 13 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان تعینات کئے گئے ہیں۔ہزارہ کے 389 حساس پولنگ اسٹیشن کی
سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر جدید ذرائع سے نگرانی کی جائیگی جس کے کنٹرول روم ضلعی سطح پر قائم کیے گئے ہیں،ہزارہ کے 22 تحصیل میئر اور چیئرمین کیلئے 212امیدوار مقابلہ کریں گے،جنرل کونسلرز کیلئے 4 ہزار 462،لیڈی کونسلر کیلئے 991 ،کسان کونسلر پر 2ہزار 776،یوتھ کونسلر کیلئے1815 اور مینارٹی کی نشستوں پر 27 امیدوار حصہ لے رہے ہیں،ایبٹ آباد کی چار تحصیلوں تحصیل ایبٹ آباد میں 13 ،تحصیل لوئر تناول میں 8،تحصیل حویلیاں میں13 اور تحصیل لورہ میں 9 امیدواروں سمیت 43 امیدوار مدمقابل ہیںجن میں مسلم لیگ ن پاکستان تحریک انصاف ،جماعت اسلامی ،پاکستان پیپلز پارٹی ،پاکستان عوامی تحریک ،پاکستان ریبلیکن پارٹی ،تحریک لبیک ،پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو ،پاکستان راہ حق پارٹی،جمعیت علماء اسلام (ف )اور (س )کے علاوہ آزاد امیدوارشامل ہیں۔ ضلع ایبٹ آباد میں کل ووٹرز کی تعداد 891631 ہے جن میں سب سے زیادہ تعداد تحصیل ایبٹ آباد کی ہے جہاں 119 وویلیج اور 11 نیبر ہڈ کونسلوں سمیت کل 130 کونسلوں میں 584900 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق راہے دہی استعمال کریں گئے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 313712 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 271188 ہے اور یہ صوبے کی سب سے بڑی تحصیلوں میں سے ایک ہے جہاں پی ٹی آئی کی جانب سے سابق وزیر اطلاعات مرحوم سردار غلام نبی کے پوتے سردار شجاع نبی مسلم لیگ کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ، گورنر اور سابق وفاقی وزیر سردار مہتاب احمد خان کے فرزند شمعون یار خان اور پی ٹی آئی کے سابق ضلعی صدر اور سابق ضلع ناظم سردار شیر بہادر کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے اس طرح ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے میں کل 37 وویلیج اور نیبر ہڈ کونسلوں میں کل 164322 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنے لیے تحصیل چیئرمین کا انتخاب کر یں گے
جہاں مسلم لیگ کی جانب سے سابق تحصیل ناظم سردار ارسل پرویز پی ٹی آئی کی جانب سے اسلم زرخان اور سابق صوبائی وزیر مرحوم منصف خان جدون کے فرزند آزاد امیدوار اور پی ٹی آئی کے سابق رکن ضلع کونسل عاطف مصنف خان کے درمیان زبردست جوڑ پڑیگا اور یہ تحصیل انتہائی احساس قرار دی جارہی ہے جہاں سیکورٹی ادارے سب سے زیادہ الرٹ ہیں اسی طرح ایبٹ آباد کی
تحصیل لورہ میں پی ٹی آئی کی جانب سے رجب عباسی اور مسلم لیگ کی جانب سے افتخار عباسی ایک دوسرے کو ٹف ٹائم دیتے دکھائی دیتے ہیں اس تحصیل میں 25 وویلیج کونسلوں میں 80405 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حو رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنی تحصیل کیلئے نئی قیادت کا انتخاب کریں گے جبکہ ایبٹ آباد کی سب سے چھوٹی تحصیل لوہر تناول میں جہاں کل 17 وویلیج کونسلوں میں
62004 کل رجسٹرڈ ووٹرز اپنے لیے تحصیل چیرمین کا انتخاب کریں گے یہاں پر دو قریبی عزیزوں پی ٹی آئی کے جنید تنولی ایڈوکیٹ اور مسلم لیگ کے دلدار تنولی سمیت پی ٹی آئی کے سابق تحصیل ناظم ایبٹ آباد محمد اسحاق ذکریا آزاد حیثیت سے ایک دوسرے کو زیر کرنے کیلئے میدان میں موجود ہیں جبکہ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی سرپرستی میں عملہ اور پولنگ کے تمام تر انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ۔