کراچی (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے اپوزیشن سے اتحاد سے متعلق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کے کہے گئے الفاظ سچ ثابت ہوگئے۔23 مارچ کو سعید غنی کی ایک ٹوئٹ سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے وزیراعظم کے سابق ترجمان ندیم افضل چن کا مشہور ڈائیلاگ لکھا تھا۔ سعید غنی نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ گل ودھ نئیں گئی ، مْک گئی ہے مْختارا جانی، حکومت دسدی نئیں پئی
(بات بڑھ نہیں گئی، ختم ہوگئی ہے، حکومت نہیں بتا رہی)اب اپنی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ میں تے 23 مارچ نوں دسیا سی (میں نے تو23 مارچ کو پہلے ہی کہا تھا)۔ خیال رہے کہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو بڑا سرپرائز دیا گیا ہے اور بڑی حکومتی اتحادی ایم کیو ایم نے بھی اپوزیشن کے حق میں ووٹ دینے کا معاہدہ کر لیاہے۔