جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

حامد میر کا کچھ دیر بعد فواد چوہدری کیلئے بڑے سرپرائز کا انکشاف

datetime 30  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرپرائزز کاوقت شروع ہوا چاہتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ابھی ایم کیو ایم نے متحدہ اپوزیشن کیساتھ چلنے کااعلان کیا ہے ، انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ اب سے

کچھ دیر بعد ایک اورپریس کانفرنس ہونیوالی ہے جس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کے لئے بہت بڑا سرپرائز ہوگاجس میں انہیں پتہ چلے گا کہ ان کے اپنے خاندان کے لوگ بھی ان کیساتھ نہیں ہیں ،اس کے بعد اگلے 2،3دن میں ایک اور پریس کانفرنس ہوگی جس میں ملتان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سے متعلق پتہ چلے گا کہ ان کے خاندان کے لوگ بھی ان کیساتھ نہیں ہیں ، اب یہ سرپرائز کا سلسلہ چلتا رہے گا،فواد چوہدری کے خاندان سے آنے والے ایم این اے سیاسی لحاظ سے بہت اہم ہیں ، اپوزیشن کی دو تین پارٹیاں ان سے رابطے میں تھیں ،انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی طرف بہت سے لوگ آرہے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کو طوالت دے رہے ہیں لیکن اس کا نقصان خود عمران خان کو ہی ہوگا، دوسری جانب آج صبح سے ہی کچھ لوگ ایمرجنسی کی بات کر رہے ہیں۔ اس بارے میں آئین بہت واضح ہے۔ ایمرجنسی کے اعلان کے لیے اسمبلی سے توثیق کی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ عقل غالب آ سکتی ہے کیونکہ ایمرجنسی کی ضرورت نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…