پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو انتہائی اہم ٹاسک سونپ دیا

datetime 29  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الہی کو منحرف اراکین کی واپسی کا ٹاسک سونپ دیا،منحرف اراکین کے تمام تحفظات دور کروں گا، ان کی پارٹی میں عزت پر کوئی حرف نہیں آئے گا۔ وزیرا عظم ہائوس اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے چوہدری پرویز الہی نے ملاقات کی ملاقات میں مونس الہی بھی موجود تھے

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کا استعفی چوہدری پرویز الہی کو دکھاتے ہوئے کہا کہ پہلے میرے خلاف عدم اعتماد سے نمٹ لیں، پھر استعفی گورنر پنجاب کو بھجوایا جائے گا۔ وزیراعظم نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب کو جس وقت استعفی بھجوایا اسی روز منظور ہو جائے گا ۔ ملاقات میں وزیراعظم نے چوہدری پرویز الہی کو منحرف اراکین کی واپسی کا ٹاسک سونپ دیا جس پر چوہدری پرویز الہی نے ارکان کو واپس لانے کی حامی بھر لی چوہدری پرویز الہی نے منحرف ارکان سے روابط بارے بھی وزیراعظم کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ منحرف ارکان کے شدید تحفظات ہیں جس پر وزیراعظم نے کہا کہ منحرف اراکین کے تمام تحفظات دور کروں گا ان کی پارٹی میں عزت پر کوئی حرف نہیں آئے گا منحرف ارکان کی واپسی کی صورت میں پرویز الہی گارنٹر ہوں گے منحرف ارکان کے حلقے کے مسائل اور فنڈز دلوانا چوہدری پرویز الہی کے ذمہ ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کو بری طرح شکست دینا میرا مشن ہے ۔ چوہدری پرویز الہیٰ نے عمران خان کو یقین دہانی کرواتے ہوئے وعدہ کیا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے میں مکمل کردار ادا کروں گا ملاقات میں پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پر کاروائی میں تاخیر کا فیصلہ کیا گیا ہے مرکز میں عدم اعتماد پر فیصلہ آنے کے بعد اجلاس بلایا جائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…