منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

10لاکھ تو کیا پی ٹی آئی ایک لاکھ بندہ بھی اکٹھا نہیں کر سکی جلسے کے شرکا کی تعداد کتنی تھی؟ غریدہ فاروقی کا دعویٰ

datetime 28  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے گزشتہ روز عمران خان کے پریڈ گرائونڈ میں ہونیوالے والے جلسے کے شرکاء سے متعلق کہا ہے کہ تحریک انصاف دس لاکھ تو دور کی بات ایک لاکھ لوگ بھی جمع نہیں کر سکے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر غریدہ فاروقی نے کہا ہے کہ ’’پریڈ گراؤنڈجلسےکاجائزہ لے کر ابھی کچھ ہی دیر قبل واپسی ہوئی۔ 30 سے 40 ہزار لوگ وینیو پر موجود ہو سکتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ دس لاکھ تو بہت زیادہ بات،ایک لاکھ بھی آج کا نمبر نہیں۔ جو پریڈ گراؤنڈ وینیو کو جانتے ہیں انکے لیے اچھنبا نہیں۔غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ 2011میں تحریک انصاف کے لاہور اور کراچی کے جلسے یقیناً بے مثال تھے لیکن آج نہیں ۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے پریڈ گراؤنڈ جلسے کے لاکھوں شرکاء نے موبائل فون کی لائٹس آن کر کے امر بالمعروف کا حلف اٹھایا۔میزبانی کے فرائض سر انجام دینے والے سینیٹر فیصل جاوید نے حلف پڑھا جسے اسٹیج پر موجود رہنماؤں اور پنڈال میں موجود شرکاء نے دہرایا۔حلف میں کہا گیا کہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اللہ کے فرمان امربالمعروف و نہی عن المنکر پر عمل کریں گے۔ ہم نیکی کو نیکی اور بد ی کو بدی کہیں گے۔ ہم ہمیشہ حق کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور باطل کو رد کریں گے۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اللہ کے سوا کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنی عزت نفس اپنی پاکستانیت اپنی خود مختاری اپنی خود داری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم ہر رنگ،نسل اور مذہب کی تقریق کے بغیر ہمیشہ سبز ہلالی پرچم تلے یکجا رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو ترقی اورکامرانی عطا فرمائے۔آمین۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے دعویٰ کیا تھا کہ پریڈ گراؤنڈ میں امر بالمعروف جلسے میں شرکاء کی تعداد 20لاکھ سے زیادہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ حسن ابدال اور چکری تک شاہراہیں بلاک رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں پریڈ گراؤنڈ سے کئی کلو میٹر دور رہیں جن میں لاکھوں افراد سوارہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…