منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

حکومت جاتی ہے جائے جان جاتی ہے جائے کبھی ان کو معاف نہیں کروں گا، وزیراعظم عمران خان

datetime 27  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں امر بالمعروف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قوم کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نظریے پر کھڑے ہوں گے تو ایک قوم بنیں گے، مجھے بھی بڑی دیر تک پاکستان کے نظریے کا پتہ نہیں تھا، چین نے تیس سالوں

میں ستر کروڑ انسانوں کو غربت سے نکالا، ممبران کو پیسوں کا لالچ دیا گیا، ارکان ضمیر خریدنے کی کوشش کی گئی، مجھے اپنے اراکین پر فخر ہے، ہمارے نبیؐ نے دنیا کی پہلی فلاحی ریاست بنائی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے ٹیکس کا پیسہ اکٹھا کروں گا میں قوم پر خرچ کروں گا۔ ہم نے اس جنون کو قابو کرکے پاکستانیوں کو عظیم قوم بنانا ہے۔ میرا یہ ایمان ہے میرا ملک تب ترقی کرے گا جب ہمارا ملک نبی کریمؐ کی سنت پر چلے۔ یہ تین چوہے جو اکٹھے ہوئے ہیں یہ تیس سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں، ان کی اربوں کی پراپرٹی باہر پڑی ہیں، یہ سارا ڈرامہ ہو رہا ہے کہ جنرل مشرف کی طرح عمران خان گھٹنے ٹیک کر ان کو این آر او دے دے، یہ حکومت کو گرانے کی صرف اس لئے کوشش کرتے ہیں کہ ہم کوئی خاص مخلوق ہیں کہ ہمیں سب کچھ معاف ہو جانا چاہیے، پرویز مشرف نے چوروں کو این آر او دیا اس وجہ سے ملک میں لوٹ مار ہوئی، جنرل مشرف نے اپنی حکومت بچانے کے لئے ان کو این آر او دیا، حکومت جاتی ہے جائے جان جاتی ہے جائے کبھی ان کو معاف نہیں کروں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…