راولپنڈی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے راولپنڈی کو اسلام آباد سے ملانے والی شاہراہوں پر ہینگر سیکرین بینرز اور پوسٹرز، آویزاں کر دیئے گئے ،عمران خان کی تصاویر والے بینرز اور سکرینز
کو میٹرو پلرز کھمبوں اورانڈر پاس پر لٹکا دیئے گئے ۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ”امر بالمعروف ”کے عنوان سے آج اتوار کو پریڈ گرائونڈ میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے ۔دوسری جانب اسلام آباد کے آئی جی نے وزارت داخلہ سے پنجاب پولیس کا اینٹی رائٹ اسکواڈ مانگ لیا ،دوہزار سے زائد خصوصی تربیت یافتہ سپیشل ڈانڈا بردار پولیس فورس ضروری سامان کے ساتھ اسلام آباد پہنچے ، موجودہ ملکی صورتحال، ڈویژن بھر میں سرکاری اداروں کی چھٹیاں بھی منسوخ ۔ریسکیو 1122، صحت کی سہولیات، سول ڈیفینس کو ہائی الرٹ پر رہنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ،احکامات کسی بھی ممکنہ صورت حال بننے پر قابو پانے کے لیے جاری کیے گئے۔قانون نافز کرنے والے اداروں کے ساتھ بہترین رابطہ رکھنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہاگیاکہ روز مرہ کی رپورٹ کمشنر دفتر ارسال کی جائے، احکامات کا نوٹیفکیشن کمشنر راولپنڈی ڈویژن نورالامین مینگل نے جاری کیا۔