صدر مملکت عارف علوی نے سانحہ سیالکوٹ کے ہیرو عدنان ملک کو تمغہ شجاعت سے نوازدیا

24  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد، پشاور (این این آئی، آئی این پی)یوم پاکستان پر ایوان صدر اسلام آباد میں تقسیم اعزازات کی تقریب ہوئی، جس میں سانحہ سیالکوٹ کے ہیرو عدنان ملک کو تمغہ شجاعت دے دیا گیا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات پر

شخصیات کو اعزاز دیے۔ صدر مملکت عارف علوی نے ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو بچانے کی کوشش کرنے والے سانحہ سیالکوٹ کے ہیرو عدنان ملک کو تمغہ شجاعت سے نوازا۔علاوہ ازیں یوم پاکستان کے موقع پرخیبرپختونخوا کی 8شخصیات کو صدارتی سول اعزازت دیئے گئے،گورنر شاہ فرمان نے اعزازات تقسیم کیے ۔گورنرہائوس پشاورمیں یوم پاکستان کے موقع پرتقسیم اعزازات کی پروقار تقریب ہوئی، خیبرپختونخوا کی 8شخصیات کو صدارتی اعزازات دیئے گئے، گورنرشاہ فرمان نے صوبے کی 8شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازا، سید ممتازعلی شاہ کو فن و ڈرامہ اور اداکاری میں گراں قدر خدمات پرصدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دیا گیا۔ شوکت محمود کو موسیقی و گلوکاری، قمروجان کو فن اور لوک گلوکاری، طاہرآفریدی(مرحوم)کو ادب، شہزادہ سکندر الملک کو پولو اور کھیل، پروفیسر ڈاکٹر عثمان حسن کو تعلیم و انجینئرنگ ، لال محمد اعوان کو فن و اداکاری، اعجازسرحدی کو فن سازندہ سازی میں صدارتی ایوارڈ دیا گیا۔تقریب میں ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی محمود جان کے علاوہ مختلف محکموں کے انتظامی سربراہان سمیت صدارتی اعزازات حاصل کرنیوالوں کے اہلخانہ نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…