ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی، ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے دو ٹوک اعلان کر دیا

datetime 24  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنما عون چوہدری نے کہاہے کہ عثمان بزدار کی تبدیلی کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین گروپ نے مائنس بزدار مطالبہ واپس لینے کی حکومتی درخواست ایک بار پھر مسترد

کردی ہے۔ گروپ کے سینئر رہنما عون چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے اپوزیشن اور حکومت سے رابطے جاری ہیں، روزانہ کی پیش رفت کے حوالے سے باہمی مشاورت بھی کررہے ہیں، حکومتی شخصیات کو ہر مرتبہ واضح کیا کہ وزیر اعلی پنجاب کی تبدیلی کے بعد ہی مزید مذاکرات ممکن ہیں اور عثمان بزدار کی تبدیلی کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ ہائوس سے سرکاری ریکارڈ غائب کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئیقرارداد کے متن میں کہاگیاہے کہ یہ ایوان وزیراعلی ہاس سے اہم سرکاری ریکارڈ غائب کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔سرکاری ریکارڈ کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ہوسکتا۔وزیراعلی پنجاب کی سرکاری رہائشگاہ سے بھی ڈیٹا نکال لیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ ہائوس کا سرکاری ریکارڈ نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔سرکاری رہائشگاہ لیب ٹاپ اور فوٹیج وغیر بھی ڈیلیٹ کردی گئی ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ تمام سرکاری ریکارڈ منتقل کرنے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…